مقبول خبریں
سیاسی ،سماجی کمیونٹی شخصیت بابو لالہ علی اصغر کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بارے میٹنگ کا انعقاد
بھارتی ظلم و جبر؛ برطانیہ کے بعد امریکی اخبارات میں بھی مسئلہ کشمیر شہہ سرخیوں میں نظر آنے لگا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت کا کشمیر پٹیشن پر دستخطی مہم کا آغاز ،10ستمبر کو پیش کی جائیگی
کافر کو جو مل جائے وہ کشمیر نہیں ہے!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کاروباری شخصیت امجد حسین کی رہائش گاہ پر عظمت مولا علی مشکل کشاء شیر خدا بارے محفل کا اہتمام
آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر)کاروباری، سماجی، کمیونٹی اور مذہبی شخصیت امجد حسین کی رہائش گاہ پر حضرت مولا علی مشکل کشاء شیر خدا خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت وشان بارے ایک ایمان افروز و روح پرور افطار پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ادارہ نور السلام فیصل آباد پاکستان کے بانی ایل بیت کی سچی محبت کے داعی حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کی زینت کو مذید رونق بخشنے اور مولا علی مشکل کشاء کی شان میں منقبت حاجی محمد اشفاق وارثی اور حاجی عبد القیوم مدنی نے پیش کی حاضرین محفل نے اہل بیت کی محبت میں انکا بھرپور ساتھ دیا۔ محفل میں عبدالکریم مدنی، عدنان حسین، راجہ ظفر محمود ،عمران خان مدنی، شبیر نقشبندی، شبیر حسین راٹھور، جہانگیر اختر وارثی، نواز علی مدنی ،چوہدری مطلوب حسین مدنی،ندیم ارشاد نے شرکت کی۔ حضرت پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مولا علی مشکل کشاء بارے فرمایا کہ جو علی سے محبت کرتا ہے وہ مجھ سے محبت کرتا ہے اور جو علی سے بغض رکھے وہ مجھ سے اور جو حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بغض رکھے وہ رب العالمین سے بغض رکھتا ہے اور اسکا ٹھکانہ جہنم ہے ۔ رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا کہ ہمیں مولا علی سے سے محبت رکھنے کی توفیق عطا فرمائیں اور ان کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے والا بنائیں۔ راجہ واجد ظہور کا کہنا تھا کہ پیر محمد مقصود مدنی نے مولا علی مشکل کشاء کی شان عظمت بیان کر کے ایمان تازہ کر دیا ہے ایسی محافل کو انعقاد ضروری ہے تاکہ نوجوان نسل کو اسلامی تاریخ بارے آگاہی ہو۔ نواز علی اور چوہدری محمد مطلوب کا کہنا تھا کہ پیر مدنی نے روح پرور بیان دیا جس سے ایمان کی تازگی اور اہل بیت سے سچی و پکی محبت کا اظہار جاگا۔ ہم پیر مدنی کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ وہ نوجوان نسل کی اسلامی تربیت کے لیے سادہ فہم زبان میں تاریخ سے آگاہی دی۔ میزبان امجد حسین نے پیر ابو احمد محمد مقصود اور دیگر مہمانان کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے انکی دعوت کو قبول کیا ۔ امت مسلمہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔