مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
بٹ کوائین کے ساتھ ڈارک ویب پر بچوں کی نازیبا ویڈیوز کا کاروبار کرنے والا عالمی گروہ گرفتار
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
کونسلر محمد صادق نے دوسری بار میئر لندن بارو آف سٹن کا حلف اٹھالیا، کمیونٹی کی مبارکباد
لندن(خصوصی رپورٹ: اکرم عابد)برطانیہ دنیا کا واحد ملک ہے جہاں امیگرینٹس کو جمہوریت کا پورا پورا پھل ملتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہرسال درجنوں پاکستانی نژاد منتخب کونسلرز میئر بنتے ہیں، مقامی کونسلز کے نئے انتظامی سال کا آغاز مئی میں ہوتا ہے، اسی ماہ بہت سے کونسلرز اپنا اپنا سال مکمل کرکے میئرشپ سے مستعفی ہوجاتے ہیں جبکہ بہت سے نئے چہروں کو میئر کا حلف اٹھانے کا موقع ملتا ہے۔ایسی ہی ایک تقریب لندن بارو آف سٹن میں ہوئی جہاں کونسلر محمد صادق نے میئر کا حلف اٹھایا، واضع رہے کہ اس کونسل میں ایشیائی افراد کی تعداد انتہائی کم ہے، ٥٤ کونسلرز پر مشتمل ایوان میں ایشیائی کونسلر بھی ایک دو ہی دکھائی دیتے ہیں اسکے باوجود کونسلر محمد صادق کو اعزاز حاصل ہوا کہ وہ دوسری دفعہ میئر کے عہدے کیلیئے منتخب کئے گئے۔حلو برداری کی تقریب میں مقامی کونسلرز کے علاوہ ممبر پارلیمنٹ ٹام بریک، لارڈ قربان حسین، پاکستان ہائی کمشنر نفیس زکریا اور لندن بھر کی اہم پاکستانی کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں یوکے پاکستان بزنس فورم کے چیئرمین ناہید رندھاوا، یوکے پاکستان چیمبر آف کامرس کے سابق صدر چوہدری صدیق، سابق میئر والتھم فاریسٹ کونسلر مسعود احمد، چیئرمین تھرڈ ورلڈ سالیڈیریٹی مشتاق لاشاری، کونسلر محبوب چوہدری، صدر پاکستان پریس کلب یوکے مبین چوہدری، جنرل سیکریٹری نوید چوہدری و دیگر شامل تھے۔کونسل اجلاس میں تمام ارکان کی مشترکہ مرضی سے کونسلر محمد صادق کو ایک سال کیلیئے میئر منتخب کیا گیا اور روائیتی لباس پہنایا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے تمام کونسلرز کا شکریہ ادا کیا اور عہد کیا کہ وہ علاقے کی روایات کے مطابق اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے عوامی خدمت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے۔دیگر شخصیات نے اظہار خیال کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کونسلر محمد صادق اس کونسل کے بہترین میئر ثابت ہونگے، رمضان المبارک کے تقدس کو مدنظر رکھتے ہوئے روزہ داروں کیلئے علیحدہ انتظام کیا گیا تھا۔