مقبول خبریں
راچڈیل کیسلمیر سنٹر میں عیدکے حوالہ سے پوٹھواری محفل شعر خوانی اور سیف الملوک کا انعقاد
معروف قلمکار اورصحافی عارف محمود کسانہ کی بچوں کیلئے ’’ سبق آموز کہانیاں2‘‘مارکیٹ میں آگئی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
پلیک گیٹ ہا ئی سکول بلیک برن میں تعینات ٹیچر کیتھرین نے روزے رکھنے شروع کر دیے
رنگ خوشبو سے جو ٹکرائیں تو منظر مہکے!!!!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پی ٹی آئی رہنما چوہدری محفوظ کی طرف سے چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر برطانیہ کے مرکزی رہنما اور سابق جنرل سیکرٹری نارتھ ویسٹ چوہدری محفوظ احمد کی طرف سے ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر اور سابق وزیر چوہدری علی شان سونی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری علی شان سونی کا کہنا تھا کہ وہ آنے والے دنوں میں حلقہ کی عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے انہوں نے کہا کہ حلقہ سماہنی کنٹرول لائن پر واقع ہے جہاں آئے روز فائرنگ سے بڑی تعداد میں جانی و مالی نقصان ہو رہا ہےحکومت کو چاہیے کہ ترجیح بنیادوں پر متاثرین کنٹرول لائن کی آبادکاری کیلئے اقدامات اٹھائے۔میزبانی تقریب چودھری محفوظ احمد نے علی شان سونی کا شکریہ ادا کیا اور ان کا کہنا تھا کہ علی شان سونی نے حلقہ میں سیاسی رواداری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں اور حلقہ سے برادری ازم کا خاتمہ کیا ہے انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات میں بھی علی شان سونی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اس موقع پر چوہدری اکبر ناروی عاشق حسین مغل چوہدری ادریس حاجی محمد یونس اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔