مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خودارادیت کی جانب سے جان پراکٹر،امجد بشیر،اعجازفضل،رجاسب مغل کو شیلڈز سے نوازا گیا
بریڈفورڈ(محمد فیاض بشیر)یورپی پارلیمنٹ کے انتخابات کی مہم میں جموںں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام برطانیہ کی حکمران جماعت کنزرویٹو پارٹی کے امیدواروں سے میٹنگ کاانعقاد، کنزرویٹو پارٹی کے امیدواروں سے بریڈ فورڈ کے مقامی ہوٹل میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں کنزرویٹو پارٹی کے یورپی پارلیمنٹ میں امیدوار ایم ای پی جان پراکٹر، ایم ای پی امجد بشیر نے خصوصی شرکت کی۔ خصوصی اجلاس کی صدارت تحریک حق خود ارادیت کے سرپرست اعلیٰ سردار عبدا لرحمن خان نے کی۔ اجلاس کے میزبان تحریک حق خود ارادیت کے چئیرمین راجہ نجابت حسین تھے۔ اجلاس سے قبل تحریک حق خود ارادیت کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے ممبران یورپی پارلیمنٹ، ممبران برطانوی پارلیمنٹ کے نام کھلا خط لکھا جس میں مقبوضہ کشمیر کے گرفتار حریت پسندوں کی فہرست ہے۔ راجہ نجابت حسین نے خط میں مطالبہ کیا کہ اس اہم معاملے کو برطانوی حکومت، برطانوی و یورپی پارلیمنٹ اور انڈین ہائی کمیشن سے اٹھایا جائے۔ بریڈ فورڈ میں منعقد ہونے والے اجلاس میں تحریک حق خود ارادیت کے عہدیداران نے کنزرویٹو امیدواروں کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال، حریت قائدین کی گرفتاریوں اور تہاڑ جیل منتقلی سمیت دیگر صورتحال سے آگاہ کیا۔ تحریک کے چئیرمین نے گرفتار قائدین کی فہرست پر مشتمل لیٹر یورپی پارلیمنٹ کے امیدواروں کو پیش کیا۔ اس موقع پر کنزرویٹو پارٹی کے یورپی پارلیمنٹ کے امیدواروں ایم ای پی جان پراکٹر، ایم ای پی امجد بشیر نے کہا کہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بند ہونا چاہئے۔ بھارت کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کے لیے اقدامات اٹھائے۔ ہم نے پہلے بھی یورپی پارلیمنٹ میں کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کی اور آئندہ بھی مسئلہ کشمیر کے لیے اپنی کوششیں بروئے کار لائیں گے۔ اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بریڈ فورڈ اور دیگر شہروں میں کشمیری و پاکستانی کمیونٹی کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کرنے والے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔ دونوں ممبران ایم ای پی جان پارکٹر اور ایم ای پی امجد بشیر نے پہلے بھی یورپی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو بھرپور انداز اجاگر کیا جس پر کشمیری قوم ان کا شکریہ ادا کرتی ہے۔ ہمیں امید ہے کہ دوبارہ انتخاب کے بعد پہلے سے زیادہ بھارتی بربریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر اور یورپی پارلیمنٹ میں اس پر بات کریں گے۔اس موقع پر کنزویٹو پارٹی بریڈ فورڈ کے صدر بیرے وٹکر، سابق لارڈ سر جیمز ہل، کنزرویٹو پارٹی بریڈ فورڈ ایسٹ کے چئیرمین راجہ سخاوت حسین، کنزرویٹو فرینڈز آف کشمیر کے ڈپٹی چئیرمین ہیری بوٹا، آصف نسیم راٹھور، حاجی کرامت حسین، حاجی قربان حسین، راجہ اشتیاق احمد اور دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر تحریک حق خود ارادیت کی جانب سے دونوں امیدواروں ایم ای پی جان پراکٹر، ایم ای پی امجد بشیر اور بریڈ فورڈ میں کشمیر کے لیے کام کرنے والے صحافیوں اعجاز فضل چوہدری، رجاسب مغل کو حسن کارکردگی شیلڈز پیش کی گئیں۔