مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
یورپی پارلیمنٹ میں شاندار ملی خدمات پرسجاد کریم کیلئے یو ایم ٹی کیجانب سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری
مانچسٹر ...ممبر یورپی پارلیمنٹ سجاد کریم کو یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالو جی لاہور کی طرف سے پاکستان اور یورپی یونین کے مابین تعلقات کومضبوط بنانے میں کردار ادا کرنے پر پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری دی گئی ہے اس حوالے سے مسلم لیگ (ن) بر طانیہ کے چئیر مین راجہ آفتاب شریف نے اپنی رہائش گاہ پر ایک تقریب کا اہتمام کیا اور شرکاء نے اظہار خیال کرتے ہوئے سجاد کریم کی خدمات کو سراہا اور یو ایم ٹی لاہور کی طرف سے ممبر یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم کی کوششوں کے اعتراف پر اس اعزاز سے نوازے جانے پر انہیں بھی لائق تحسین کہا۔ واضع رہے پاکستان اور یورپی یونین کوقریب لانے میں کوشاں رکن ای یو پارلیمنٹ سجادکریم کے لیے ڈاکٹریٹ کی ڈگری کا اعلان یونیورسٹی آف منیجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) لاہور کی جانب سےنویں گریجویٹس کنووکیشن میں کیا گیا اس موقع پرگورنرپنجاب چوہدری محمد سرور، صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہود، یونیورسٹی کے سربراہ و دیگراعلیٰ حکام بھی موجودتھے۔ آفتاب شریف کی جانب سے منعقدہ استقبالئے مین شامل تمام کمیونٹی رہنمائوں نے سجادکریم کو پی ایچ ڈی کی ڈگری ملنے پر مبارکباد دی اور کہا سجادکریم نے گذشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیاہے۔ کمیونٹی رہنماؤں نے سجاد کریم کو ایک رول ماڈل قرار دیتے ہوئے آنے والے یورپین پارلیمنٹ کے الیکشنز میں ان کی کامیابی میں بھر پور کردار ادا کرنے کے عزم کو دھرایا تاکہ پاکستان ، کشمیر اور ای یو دوست تیسری بار بھی اپنی کمیونٹی کی بھر پور حمائت سے یورپ کے سب سے بڑے ایوان میں اپنی طاقتور آواز کے ساتھ موجود ہو۔