مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
برطانیہ کی سماجی، کمیونٹی و کاروباری شخصیت حاجی محمد شریف کی رہائش گاہ پر افطار پارٹی کا اہتمام
مڈلزبرا (محمد فیاض بشیر)برطانیہ کی سماجی کمیونٹی مذہبی اور کاروباری شخصیت حاجی محمد شریف کی رہائش گاہ پر والدین کے ایصال ثواب اور محفل میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے روح پرور و ایمان افروز افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ تلاوت قرآن مجید کے بعد حمدیہ نعتیہ کلام حاجی محمد اشفاق وارثی، حاجی عبد القیوم مدنی، محمد شہباز حسین مدنی نے پیش کیا۔ ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے خصوصی شرکت کرتے ہوئے اپنے روحانی بیان میں کہا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن مجید میں ہے کہ مرنے والے کا حق یہ ہے اسکی اولاد والدین کے لیے استغفار اور دعائے مغفرت کرے اسکے بعد قریبی رشتہ داروں اور پھر دوست احباب کے لیے دعائے مغفرت کرے۔ ماں کی عظمت بارے ان کا کہنا تھا کہ ماں کا حق کبھی بھی اولاد ادا نہیں کر سکتی اور اسکی مثال ایسے ہے جب بچہ پیدا ہوتا ہے تو عورت جس تکلیف ودرد سے گزرتی ہے اولاد تو اس درد تک کا حق ادا نہیں کر سکتی۔ عورتوں کے پردہ داری ان کا کہنا تھا کہ جگر گوشہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سیدہ فاطمتہ الزہرہ کی ذات جیسے پردہ داری کرتی تھیں اسی پر عمل پیرا ہونا چاہیے۔ افطاری کی اس روحانی محفل میں محمد خلیل،محمد شکیل، عقیل،جلیل، نبیل کے علاوہ سید بلال حسین شاہ نے بھی شرکت کی۔ ذکر اذکار سے فضا معطر ہو گئ۔ امت مسلمہ, اسلام کی سربلندی فلسطین کشمیر سیریا کے مظلوم مسلمانوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔