مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
یورپین پارلیمنٹ کے عام انتخابات میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی بھرپور حصہ لے: سجاد حیدر کریم
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)برطانیہ میں یورپین پارلیمنٹ کے الیکشن کی انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے ۔ نامور سماجی کمیونٹی اور سلیک ایشین انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو ماجد نذیر نے ممبر یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کی انتخابی مہم کے سلسلہ میں افطار پارٹی کا انعقاد کیا جس میں مختلف جماعتوں کی سیاسی شخصیات کمیونٹی کی قدآور شخصیات اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے ممبر و سابق وزیر چوہدری علی شان سونی نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کا کہنا تھا کہ 23 مئ کو یورپین پارلیمنٹ کے ہونے والے عام انتخابات میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو بھرپور حصہ لینا چاہیے اور ووٹ ڈالنے کا پختہ ارادہ کرنا چاہیئے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ یہ اس لیے بھی مسلمان کمیونٹی کے لیے انتہائی ضروری ہے تاکہ جو پارٹی نفرت اور تقسیم پھیلانے کے درپے ہے اسے شکست دے کر انکے مضموم ارادوں کو خاک میں ملایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ تو شروع دن سے ہی یورپین یونین سے انخلاء کے حق میں نہیں تھے اسکی بنیادی وجہ یہ ہے اگر برطانیہ ایسا کرتا ہے اور سکاٹ لینڈ علیحدہ ملک کا دوبارہ مطالبہ کر دیں آئرلینڈ بھی اکٹھا ہو جائے تو چین امریکہ اور دیگر طاقتور طاقتیں کبھی بھی انگلینڈ کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا ممبر نہیں رہنے دیں گے اور اسکا سب سے زیادہ نقصان پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو ہو گا کیونکہ بھارت اقوام متحدہ کی سیکیورٹی کونسل کا مستقل ممبر بننے کے لیے پر تول رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابی مہم کا مقصد اس بات کی بھی یقین دہانی کرنی ہے کنزرویٹو پارٹی نارتھ ویسٹ ریجن میں یورپین پارلیمنٹ میں اپنی نشستوں کا دفاع کر سکے لہذا کمیونٹی کو چاہیے کہ وہ انتخابی مہم کو بھرپور طریقے سے چلائیں تاکہ الیکشن کے بعد ہمیں پچھتاوا نہ ہو۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے رکن چوہدری علی شان سونی نے کہا کہ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے پاکستان کشمیر اور مسلمان کمیونٹی کے حقوق کا تحفظ کیا ہے اور اس بارے ٹھوس موقف اختیار بھی کیا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ کمیونٹی کو انہیں دوبارہ یورپین پارلیمنٹ کا ممبر منتخب کروانے کے لیے سخت محنت کرنی چاہیے کیونکہ وہ اس کے حقدار ہیں۔ سیاسی سماجی کمیونٹی اور کاروباری شخصیت مسرت چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل جل کر ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کی الیکشن مہم کا حصہ بن کر کمیونٹی کو انہیں دوبارہ منتخب کرنے کے لیے کہا جائے۔میزبان ماجد نذیر کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم پچھلے پندرہ سالوں سے یورپین پارلیمنٹ کے ممبر ہیں اور واحد راہنما ہیں جو جرآت و بہادری کے ساتھ پارلیمنٹ کے اندر ٹھوس دلائل سے ہر مسئلہ اٹھاتے ہیں ۔ مسلمان کمیونٹی اور اسلاموفوبیا بارے کھل کر بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کمیونٹی کے افراد کا دلی شکریہ ادا کیا جنہوں نے یورپین پارلیمنٹ کے انتخابات کے سلسلہ میں رکھی گئی افطار پارٹی میں شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری پہلوان، چوہدری محمد صادق ، راجہ تصویر، چوہدری مظہر، نواز علی، عابد نذیر ، عمان ماجد ، حماس ماجد، لالہ علی اصغر، چوہدری محمد بشیر رٹوی، الطاف شاہد سدھو کے علاوہ دیگر نے شرکت کی۔ نقابت کے فرائض محمد طارق نے علاقائی زبان پوٹھواری میں سر انجام دے کر تقریب کی رونق کو مذید جلا بخشی۔