مقبول خبریں
سردار آفتاب ، راجہ ارشد اور مسعود عالم شامی کی طرف سے پوٹھواری محفل کا انعقاد
مارجری حسین کی لکھی کتاب کی تقریب رونمائی،شرکا نے کتاب کو تاریخ ساز کارنامہ قرار دیا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈہم کے سکاؤٹس گروپس کی طرف سے افطار پارٹی ،مئیر کونسلر جاوید اقبال کی خصوصی شرکت
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)مسلم سکاؤٹس گروپس نے غیر مذہب کمیونٹی کو مدعو کر کے افطار پارٹی کا انعقاد کیا ۔ مئیر کونسلر جاوید اقبال نے خصوصی شرکت کی۔مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ تقوی انسٹیٹیوٹ نے مسلمان سکاؤٹس گروپس اور غیر مسلم کمیونٹی کو اکٹھا کرنا خوش آئند ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ مقابلے کے اس دور میں شاندار مستقبل کے لیے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے کیونکہ یہ مستقبل کے معمار ہیں ۔ تقوی انسٹیٹیوٹ کی پرنسپل انیقہ کا کہنا تھا کہ افطار انڈر دی افطار انڈر سٹارز کا انعقاد کرکے سکاؤٹس طالبعلموں اور ان کے خاندان کے افراد کو یہاں جمع کیا ہے اس کے علاوہ غیر مسلم کمیونٹی کو مدعو کر کے باہمی اتحاد و اتفاق کا پیغام دیا ہے۔غزالہ کوثر کا کہنا تھا کہا جی ہاں 350 طالب علموں نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے۔ڈپٹی کاؤنٹی کمشنر گریٹر مانچسٹر نارتھ ویسٹ رعب پارٹی گٹن کا کہنا تھا نوجوانوں کو دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سکاؤٹس اس عمر میں سیکھ کر مستقبل میں بہتر انداز سے اپنی پیشہ ورانہ خدمات سرانجام دیے سکتے ہیں۔سکاؤٹس گروپس سے تعلق رکھنے والی شبنم کا کہنا تھا کہ تین مسلم اسکاوٹ گروپ کا اکٹھا ہونا خوش آئند ہے اور آج ہم نے یہاں سکاؤٹس کو جمع کیا ہے یہ ہمارے مستقبل کے رہنما ہیںان کا مزید کہنا تھا کہ سکاوٹس کے ذریعے انہیں سیکھنے کا موقع ملے گا اور وہ مقابلے کی اس دنیا میں اپنی پیشہ ورانہ خدمات اچھے طریقے سے سرانجام دے سکیں گے۔گریٹر مانچسٹر اسکاؤٹس کی نمائندہ کی تھی وارڈ کا کہنا تھا کہا جی ہاں بین المذاہب افراد سے مل کر انتہائی خوشی ہوئی ہے اور یہ پہلی افطار پارٹی ہے جو یہاں اولڈ میں منعقد ہو رہی ہے ان کا مزید کہنا تھا اس سے پہلے سکاوٹس تنظیموں کے ذریعے برطانیہ میں صرف دو افطاریاں ہوئی تھی لیکن اس سال بیس افطار پارٹیز کا انعقاد ہوگا۔اس موقع پر موجود سکاؤٹس نے دلی خوشی کا اظہار کیا کہ انہیں ایسے سنہری مواقع میسر آ رہے ہیں جس سے ان کا مستقبل روشن ہوگا۔