مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
اولڈہم لیبر گروپ کی تریسٹھ سالہ کونسلر جینی الیگزینڈر مئی 2020 تک کے لئے مئیرس نامزد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)اولڈہم لیبر گروپ نے اپنی ایک اہم میٹنگ میں تریسٹھ سالہ کونسلر جینی الیگزینڈر کو مئ 2019 سے مئ 2020 تک کے لیے کونسل کے اگلے مئیرس کے لیے نامزد کر دیا۔ یاد رہے کونسلر جینی کے خاوند ایڈرین بھی کونسلر تھے اور انہیں مئیر کے عہدے کا حلف اٹھانا تھا لیکن دو مئ کو ہونے والے لوکل کونسل کے انتخابات میں وہ اپنی نشست سے ہاتھ دھو بیٹھے اس لیے وہ مئیر کی دوڑ سے باہر ہو گئے۔ کونسل لیڈر شین فیلڈنگ نے لیبر گروپ کی میٹنگ کے دوران انہیں علیحدہ کمرے میں بلا کر انہیں مئیرس کی نامزدگی بارے بتایا اور پھر میٹنگ کے دوران نامزد کر دیا۔ کونسلر جینی الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ خبر سن کر چونک گئیں اور انکی خوشی کا کوئ ٹھکانہ نہیں ہے۔ تریسٹھ سالہ جینی الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ انکے لیے انوکھی اور دوہری خوشی بھی ہے کہ انکے خاوند ایڈرین نے مئیر کا حلف اٹھانا تھا لیکن بدقسمتی سے الیکشن ہار گئے لیکن جب وہ مئیرس کا حلف اٹھائیں گی تو وہ سال بھر کے لیے انکے ساتھ مئیر کی حیثیت سے ہوں گے۔ ان کا مذید کہنا کہ وہ سینٹ جیمز وارڈ میں پچھلے بیس برس سے رہ رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ وہ مئیرس کا حلف اٹھانے کے بعد مختلف چیرٹیز کے لیے فنڈزریزنگ میں بھرپور کردار ادا کریں گی تاکہ اس سے کمیونٹی کو فائدہ پہنچ سکے۔ جینی الیگزینڈر کا کہنا تھا کہ کونسلر بننے اور کمیونٹی کی خدمت کرنے میں خاوند،دوست احباب، خاندان کے افراد اور قریبی ساتھیوں کا اہم کردار ہے اور وہ کمیونٹی کو مایوس نہیں کریں گی۔