مقبول خبریں
مسرت چوہدری اور اختر چوہدری کا لارڈ مئیر عابد چوہان کے اعزاز میں ظہرانہ
پاکستان پریس کلب یوکے کے سالانہ انتخابات اور تقریب حلف برداری
چیئرمین پی آئی ایچ آرچوہدری عبدالعزیز کوسوک ایوارڈ فار کمیونٹی سروسز سے نواز گیا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
اسرار احمد راجہ کی کتاب کی تقریب رونمائی ،مئیر آف لوٹن کونسلر طاہر ملک ودیگرافراد کی شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
ہر انسان کو اس کے مذہب کے مطابق تدفین کی اجازت ملنی چاہئے: سعیدہ وارثی و دیگر
Corona virus
پکچرگیلری
Advertisement
کونسلر جاوید اقبال کےمئیر چیمبر میں تقریب، روٹری کلب اولڈہم نے ہونہارطلبہ کو ایوارڈ سے نوازا
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)روٹری کلب اولڈہم کی جانب سے مقامی سکولوں کے 34 ہونہار طلبہ وطالبات کو سال کے بہترین طالبعلم ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ کی تقریب مئیر چیمبر میں منعقد ہوئ۔ مئیر کونسلر جاوید اقبال ۔روٹری کلب کے صدر ڈیرک برنن، رے کورلی، برنی سٹون واٹر ہیڈ اکیڈمی کی کلئیر ٹاونسن، اور بہرے طالبعلم شیون رحمنٰ نے شرکت کی۔مئیر کونسلر جاوید اقبال نے کہا کہ انکے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مستقبل کے معماروں کو ایوارڈ سے نواز رہے ہیں ان کا مذید کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اس لیے یہی کہتے ہیں کہ ایسا کارنامہ سر انجام دینا چاہیے جس سے دوسرے بھی اس جانب راغب ہوں میری ہونہار طلبہ وطالبات کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمنائیں ہیں ۔ روٹری کلب کے صدر ڈیرک کا کہنا تھا کہ انہوں نے بحثیت ٹیچر اور یوتھ لیڈر کئ برسوں تک نوجوانوں کے ساتھ کام کیا ہے میری انکے لیے نیک خواہشات ہیں۔ برنی سٹون نے کہا کہ ہم نے سال کے بہترین طلبہ وطالبات کو روٹری کلب کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔ بہرے طالب علم شہون رحمنٰ کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے اندر مختلف چیرٹیز کے کاموں میں حصہ لینے کی وجہ سے انہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہے انہیں اس کی بے حد خوشی ہے۔ واٹر ہیڈ اکیڈمی کی کلئیر ٹاونسن نے ایوارڈ کی تقریب کو مثالی قرار دیتے ہوئے مئیر جاوید اقبال کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس پروقار تقریب کی میزبانی سے بے حد متاثر کیا۔ روٹری کلب کے رے کورلی نے کہا کہ میں نے اس تقریب کا انعقاد کروانے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور ہم اس کا انعقاد تواتر سے کرواتے رہیں گے۔