مقبول خبریں
پاکستانی و کشمیری برطانوی شہریوں کا تمام شعبہ جات میں نمایاں مقام باعث فخر ہے:افضل خان
عمران خان خود اپنی پارٹی کیلئے باعثِ شرمندگی ہے : ڈاکٹر اشرف ،ملک ریاض،شاکرقریشی
پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلئے انٹرنیشنل سوکا فیڈریشن کا قیام، ٹرنک والا فیملی کو خراج تحسین
وزارتِ عظمیٰ کے بعد نواز شریف مسلم لیگ ن کی صدارت سے بھی فارغ
بھارتی ریاستی دہشتگردی کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال، تعلیمی ادارے بند
کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی پامالیوں کو رکوانے کے سلسلہ میں پروگرام کا انعقاد
اوورسیز پاکستانیز ویلفیر کونسل کے زیراہتمام یوم یکجہتی کشمیر پر کار ریلی کا انعقاد
راجہ نجابت اور ان کی ٹیم کامسئلہ کشمیرپر متحرک کردار قابل ستائش ہے: سٹوورٹ اینڈریو
عمران خان مارگریٹ اور میں
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان انٹرنیٹ کو تحقیقی سرگرمیوں کے سلسلے میں بروئے کار لا رہا ہے
مانچسٹر... ہیڈ آف شعبہ اردو پنجاب یونیورسٹی لاہور پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے کہا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر اردو زبان کو اس کا مقام دلانا ضروری ہے۔ بین الاقوامی سطح کا اردو ریسرچ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جانا چاہئے انہوں نے کہا کہ اردو زبان کو پاکستان میں فی الفور سرکاری اور دفتری زبان کا درجہ دیا جائے تاکہ آئین کا بنیادی تقاضہ پوراہوسکے۔ انہوں نے مانچسٹر یونیورسٹی میں اردو شعبہ اور برائٹن میں بین الاقوامی یورپین لرننگ لینگویج کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان کی نمائندگی کی اور اس موقع پر کلاسیکل اردو شاعری کے فروغ میں انٹرنیٹ کے کردار پر مقالہ پیش کیا جسے تمام شرکاء دو سو کے لاگ بھگ عالمی سکالروں نے بہت پسند کیا۔ ڈاکٹر محمد کامران نے کہا کہ اس عظیم الشان کانفرنس میں پہلی مرتبہ میر، غالب اور علامہ اقبال جیسے آشنائی حاصل کی اور اس پر مغز علمی مکالہ کے ذریعے دنیا کو یہ پیغام بھی ملا پاکستان انٹرنیٹ کو تحقیقی سرگرمیوں کے سلسلے میں بروئے کار لا رہا ہے اور پاکستانی قوم مجموعی طور پر پرامن و محبت، مساوات کی قائل ہے۔ اور پاکستان پوری دنیا کے لئے امن کے لئے ہر اول دستے کے طور پر عظیم تر قربانیاں دے رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں حال ہی میں اردو کے فروغ کے سلسلے میں جو کوششیں ہورہی ہیں وہ لائق تحسین ہیں فورٹ ولیم کالج سے لیکر رالف رسل اور ڈیوڈ میتھیو جیسے لوگوں کی خدمات ہمارے سامنے ہیں.