مقبول خبریں
مقبوضہ کشمیر کےعوام کو بھارتی چنگل سےنجات دلانے کیلئے برطانوی حکومت کردار ادا کرے:راجہ نجابت
ڈیبی ابراھم کی قیادت میں ممبران پارلیمنٹ اور کمیونٹی رہنماؤں کی لارڈ طارق احمد سے ملاقات
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز اورسیمینارز منعقد کریگی : راجہ نجابت
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سید حسین شہید سرور کی وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور شاہ غلام قادر سے ملاقات
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
راجہ نجابت حسین کا مسئلہ کشمیر پر بحث میں حصہ لینے پر ارکان یورپی پارلیمنٹ کو خراج تحسین
جب ریت پہ لکھو گے محبت کی کہانی!!!!!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
سپارک گروپ نے کمیونٹی کو صفائی کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا :مئیر جاوید اقبال
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)اولڈہم میں قائم سپارک گروپ نے کونسل کے پیغام love where you live کو اُجاگر کرنے کے لیے ورنتھ کے علاقہ میں صفائی ستھرائی مہم کا آغاز کیا جس میں کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال، کونسلر محمد شعیب اور سپارک گروپ کے روح رواں سید معروف ، رحیم اور دیگر نے شرکت کی۔مئیر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ سپارک گروپ نے کمیونٹی کو صفائی کی طرف راغب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔ کمیونٹی کو صفائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے ۔ سپارک کے آرگنائزر سید معروف کا کہنا تھا کہ مقامی کمیونٹی نے صفائی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہم نے کمیونٹی اور نوجوانوں کو علاقے کو صاف ستھرا رکھنے بارے آگاہی بھی دی ہے۔ کونسلر محمد شعیب کا کہنا تھا کہ سپارک گروپ نے سید معروف کی راہنمائی اور رضا کاروں کی مدد سے اس مہم کو کامیاب کیا یہ ہمارا علاقہ ہے اور اسکی صفائی کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ جو شخص بھی زمین پر کوڑا پھینکے دیکھنا والا اسے کوڑا کرکٹ اٹھا کر سڑک کنارے لگے گندگی کے ٹوکرے میں ڈالنے کی تلقین کرے۔ کمیونٹی کے متحرک راہنما رحیم نے بھی اسی طرح کے خیالات کا اظہار کیا۔