مقبول خبریں
پیر سید منور حسین شاہ کی زیر صدارت بلال جامع مسجدمیں تاجدار ختم نبوت کانفرنس کا انعقاد
مارجری حسین کی لکھی کتاب کی تقریب رونمائی،شرکا نے کتاب کو تاریخ ساز کارنامہ قرار دیا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی مادر وطن میں دکھی انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے۔ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں ازادکشمیر کے ضلع میرپور کے نواحی علاقہ میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد ہوا جس میں ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر و سابق وزیر چوہدری علی شان سونی، ٹرسٹ کے بانی ممبر و سابق صدر غلام مصطفیٰ ، پروفیسر راشد محمود، مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال، کونسلرز عتیق الرحمٰن، عقیل سلامت، شعیب اختر،روحانی سماجی و مذہبی شخصیت راجہ آفتاب شریف، مولانا قاری شفیق الرحمٰن شاہین، پروفیسر ظفر اقبال، صوفی محمد جان ۔ محمد الیاس، اظہر محمود کے علاوہ کمیونٹی کی سماجی سیاسی اور مذہبی شخصیات نے بھرپور شرکت کی اور دکھی انسانیت ، غریب نادار افراد کی طبعی مدد کے لیے دل کھول کر عطیات دیے۔ اس موقع پر اولڈم کونسل کے میل جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ہم برطانیہ میں رہ رہے ہیں یہاں پر ہمیں ہر طرح کی سہولت میسر ہے مادر وطن میں ضرورت مند افراد بارے بھی سوچنا چاہیے یہ ہمارا فرض ہےاور اس کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں بھی دکھی انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے۔آزاد کشمیر سے آئے اسلام کا ویلفیئر ٹرسٹ کے بانی رکن اور سابق صدر غلام مصطفی کا کہنا تھاکہ برطانیہ آ کر خوشی ہوئیاور جس طرح نوجوانوں نے آج کے چیئرٹی ڈنر کا انعقاد کیا ہے قابل ستائش ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کے عزیز و دوست احباب کے اندر آج بھی وہی جذبہ موجود ہے جو جذبہ جب ہم نے اسلام کا ویلفیئر ٹرسٹ کی بنیاد 25 سال پہلے رکھی تھی اس وقت پایا جاتا تھا ۔کونسلر عتیق الرحمان کا کہنا تھا کے اسلام کارڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈینر میں دیگر لوگوں نے بھی شرکت کی اور ٹرانس کیلئے دل کھول کر امداد کی ان کا مزید کہنا تھا کہ انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے مادر وطن کے اچھے منصوبوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے۔ٹرسٹ کے بانی رکن پروفیسر راشد محمود کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بسنے والے کشمیری بھائیوں کی مالی معاونت سے یہ ادارہ چل رہا ہے اور ہم اس کی مزید مالی امداد کے لیے فنڈنگ جمع کرتے رہیں گے۔ محمد آصف کا کہنا تھا کہ نوجوانوں نے اس ایونٹ کو آرگنائز کیا ہے اب ہم نوجوانوں کی ذمہ داری ہے کہ نیکی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں آؤٹ اور اسلام گڑھ ویلفیئر ٹرسٹ کی مالی امداد کے لیے فنڈ ریزنگ کریں چیرٹی ڈنر کی نقابت تیمور شفیق نے بڑے احسن طریقے سے سر انجام دیں۔کونسلر شعیب اختر اور پروفیسر محمد رشید نے سلام گارڈ ویلفیئر ٹرسٹ کے لیے فنڈ ریزنگ کی ہال میں موجود افراد نے اسلامک ویلفئیر ٹرسٹ کے لئے دل کھول کر عطیات دیے۔اسلام گڑھ ویلفیئر ٹرسٹ کی انتظامیہ اور برطانیہ میں بسنے والے اسلام گڑھ ویلفیئر ٹرسٹ کے گرد ونواح سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایسٹرن پویلین ہال کے چیف ایگزیکٹو عدیل سلیم کا دلی شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے ہال اور کھانا مفت فراہم کر کے چیرٹی ڈنر کے انعقاد کو یقینی بنایا اور اکٹھی ہونے والی رقم سو فیصد ٹرسٹ تک پہنچے گی ۔