مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
آل پارٹیز پارلیمنٹیرین گروپ آف برٹش مسلم کے زیرِ اہتمام اسلامو فوبیا کی وضاحت بارے تقریب
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر برائے امیگریشن محمد افضل خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم تھریسامے اس وقت شدید مشکلات کا شکار ہیں اور بریگزیٹ پر کوئ بھی معاہدہ جو برطانیہ کے مفاد میں ہو کرنے سے قاصر ہیں لہذا لیبر پارٍٹی برطانوی عوام کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانے کےلئے دوسرے ریفرنڈم کی حمایت کر رہی ہے۔ وہ گزشتہ روز برٹش مسلم ئیرٹج سنٹر مانچسٹر میں آل پارٹیز پالیمنٹیرین گروپ آف برٹش مسلم کے زیرِ اہتمام اسلامو فوبیا و مذہبی شدت پسندی اور رنگ و نسلی تعصب کے خاتمہ کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس تقریب میں رکن یورپین پالیمنٹ واجد خان۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ کیٹ گرین ، ڈپٹی مئیر اف راچڈیل کونسلر عاصم رشید۔کونسلر ریاست فیاض۔کونسلر حامد علی۔کونسلر یاسمین ڈار۔کونسلر ماجد ڈار۔کونسلر ربنواز اکبر۔کونسلر عذرہ علی۔کونسلر نازیہ رحمن۔کونسلر حیدر۔سابق کونسلر نصراللہ خان مغل۔کونسلر انجیلیکی۔امجد حسین مغل۔سید سجاد کاظمی۔عالشیہ اقبال۔فاطمہ محمود۔احمد ڈار۔کے علاوہ دیگر راہنماوں نے شرکت کی۔ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، کیٹ گرین اور ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد خان نے کہا کہ برطانیہ میں 800 مختلف تنظیموں اور 15 مقامی کونسلوں نے اسلاموفوبیا کی وضاحت کو تسلیم کر لیا ہے اسکے علاوہ برطانیہ کی سیاسی جماعتوں لیبر پارٹی۔لبرل ڈیموکریٹک پارٹی ،گرین پارٹی۔سکاٹش نیشنل پارٹی۔ویلز کی کلائیڈ کیمبری اور دیگر علاقائی جماعتوں نے بھی تسلیم کر لیا ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ برطانیہ میں بین المذاہب کمیونٹی بستی ہیں ہم سب کو باہمی اتحاد و اتفاق سے رہنا چاہیے۔ بریگزیٹ کے حوالہ سے ان کا کہنا تھا کہ لیبر پارٹی برطانوی عوام کے مفادات کا ہر لحاظ سے تحفظ چاہتی ہے اور عوام کے روزگار کا تحفظ اور معیشت کی بہتری کے لیے بہتر معاہدے کی خواہاں ہے۔۔ کونسلر یاسمین ڈار ۔کونسلر عاصم رشید۔کونسلر نازیہ رحمن ۔کونسلر رب نواز اکبرنےاپنے خطاب میں کہا کہ انکی بارو میں تمام مذاہب اور کمیونٹیز متحد ہیں اور سب مل کر چاقو زنی جیسی وارداتوں کے خلاف اقدامات کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرئیٹر مانچسٹر پولیس، کمیونٹیز، مساجد اور عبادت گاہوں کے ساتھ مل کر نوجوانوں کے تحفظ کو یقینی بنا رہی ہے۔