مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو نیکوپ کارڈ کے حصول کو ممکن بنانے کیلئے خصوصی نادرا سرجری کا اہتمام
اولڈہم (محمد فیاض بشیر) برطانیہ کے طول و عرض میں بسنے والی پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو پاکستان سفر کرنے کے لیے دستاویزی سہولیات کی فراہمی میں حکومت پاکستان اور برطانیہ میں قائم ہائی کمیشن اور مختلف شہروں میں قائم قونصلیٹ اور نادرا ٹیم اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے سر انجام دے رہے ہیں۔ پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں پاکستانی وکشمیری کمیونٹی کو نیکوپ کارڈ کے حصول کو ممکن بنانے کے لیے خصوصی نادرا سرجری کا اہتمام کیا گیا جس سے کمیونٹی کی بڑی تعداد مستفید ہوئی۔ اس موقع پر پاکستانی سنٹر کے چیف آفیسر محمد الیاس نے کہا کہ نادرا سرجری کا کمیونٹی کے اندر انعقاد انتہائی ضروری ہے دوسری بار اسکا اہتمام کیا گیا ہے اور کمیونٹی اس سے بھرپور فائدہ اٹھا رہی ہے۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ ہم پاکستان ہائی کمیشن لندن ، قونصلیٹ مانچسٹر اور نادرا کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس سرجری کو ممکن بنایا۔ نائلہ ابراہیم نے کہا کہ کمیونٹی کی بڑی تعداد نے نیکوپ کارڈ حاصل کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروائی ہیں اور انہیں یہ سہولت انکی دہلیز پر ملی ہے جس کی وجہ سے انہیں نادرا آفس مانچسٹر نہیں جانا پڑا۔ پاکستانی سنٹر اولڈہم کے چئیرمن راشد حسین نے کہا کہ نادرا کی ٹیم کے تعاون سے ایسا ممکن ہوا کہ آج یہاں پر کمیونٹی کی بڑی تعداد نیکوپ کارڈ بنوانے کے لیے آئ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ امید ہے مستقبل میں بی پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر نادرا سرجری کے انعقاد کو ممکن بنانے کے لیے انکے ساتھ اس سے بڑھ کر تعاون کریں گے تاکہ کمیونٹی کو نیکوپ کارڈ کے حصول میں آسانی ہو۔ اس موقع پر نیکوپ کارڈ کے لیے درخواست دینے آئے لوگ انتہائی خوش تھے کہ انہیں گھر کی دہلیز پر سہولت میسر آئی۔