مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
راچڈیل کے مئیر کونسلر محمد زمان کے اعزاز میں ٹاؤن ہال میں سوک چیئرٹی بال ڈنر کا اہتمام
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)مئیر آفس راچڈیل کی جانب سے مئیر کونسلر محمد زمان کے اعزاز میں سوک چیئرٹی بال ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں گریٹر مانچسٹر کی مختلف کونسلز کے میئرز و مئیرسز ،ممبر پارلیمنٹ،امام و ریوینڈ کو سرکاری پروٹوکول کیساتھ ٹاؤن ہال میں انکے نام کیساتھ تمام معززین مہمانوں نے تالیوں کی گونج کیساتھ کھڑے ہو کر خوش آمدید کہا۔جبکہ میزبان مئیر محمد زمان مئیرس اور ڈپٹی مئیر کے ہمراہ حسبِ روایت سب سے آخر ٹاؤن ہال میں تشریف لانے تو حاضرین نے کھڑے ہو کر تالیوں کی گونج میں انکا استقبال کیا ۔چئیرٹی بال میں شرکت کرنے والوں میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ،،راچڈیل کونسل کے لیڈرایلن بریٹ،ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی،کونسلر رانا فیصل، کابینہ کی ممبر کونسلر جینٹ ایمسلی،کونسلرشکیل احمد،کونسلر امیدوار کنگزوے مس رائٹ،کونسلر عاصم رشید،کاروباری شخصیات چوہدری مسرت علی، امجد حسین مغل،محمد سجاد ،افضل رشید ،غلام رسول شہزاد،شمشاد احمد،ساتھ ساتھ گروپ کے چئیرمین محمد اظہر شاہ،پہلے گورنر آف مانچسٹر یونیورسٹی پروفیسر حبیب اللہ،راجہ جمیل،خالد چوہدری،راچڈیل کونسل آف مساجد کے چیئرمین طاہر محمود،کونسلر شوکت علی،بینک آفیسرز،نائجیرین ایسوسی ایشن چیئرمین ممبران،پاکیزہ گروپ وویمن راچڈیل،اور تمام شعبہ ہائے جات سے وابستہ مخصوص شخصیات شاملِ تقریب تھیں ۔مئیر کونسلر محمد زمان و میئرس نائرہ زمان نے معزز مہمانوں کا سوک چیئرٹی بال ڈنر میں تشریف لانے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مئیر چیرٹی فنڈ ریزنگ سے جمع ہونے والی رقم کمیونٹی کے مختلف منصوبوں پر خرچ ہو گی اور جن افراد نے دل کھول کر عطیات دیے ہیں وہ قابل احترام ہیں کمیونٹی کی بہتری کے لیے ہم سب کو مل جل کر کام کرنا ہو گا۔