مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کے نامور نعت خواں الحاج سید ریحان قادری کے اعزاز میں مدنی برادران کا عشائیہ
آشٹن انڈر لائن (محمد فیاض بشیر)بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستان کے نامور نعت خواں الحاج سید محمد ریحان قادری جو کہ ان دنوں برطانیہ کے دورہ پر ہیں کے اعزاز میں ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی، وارثی اور مدنی برادران نے ایک پر تکلف عشائیہ دیا جس میں امجد حسین، حاجی محمد اشفاق وارثی، حاجی عبد القیوم مدنی، صنوبر حسین، محمد شعبان، محمد ارشد، نواز علی، نعمان حسین مدنی، سبہان حسین مدنی، حاجی کامران، دانیال کامران، اسحاق، لقمان ننھے منے بچے احمد نے شرکت کی۔ عشائیہ کی نقابت نامور اینکر ذیشان احمد نے کی۔ تلاوت کلام پاک کا شرف حافظ نعمان حسین مدنی کو نصیب ہوا۔ حضور پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ رسالت میں گلہائے عقیدت کے پھول حاجی محمد اشفاق وارثی ،حاجی عبد القیوم، ذیشان احمد و دیگر کے بعد مہمان خصوصی الحاج سید محمد ریحان قادری نے پیش کیے اور خصوصاً جب انہوں نے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی لکھی نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھیں تو محفل میں روح پرور ماحول کا سماں بند گیا اور فضا نعرہ رسالت یا رسول اللہ سے گونج اٹھی۔ الحاج سید ریحان قادری نے کہا وہ برطانیہ کے دورہ پر آئے ہوئے ہیں اور پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کی خصوصی دعوت پر یہاں تشریف لائے ہیں انہوں نے کیف و سرور اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عشق ومحبت سے بھری محفل کا انعقاد کیا ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ قبلہ پیر صاحب ہمیں جو پیغامات دے رہے ہیں اس سے عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جام بھر بھر کر پلا رہے ہیں۔ رب العالمین انہیں صحت وسلامتی عطا فرمائیں۔ پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے کہا کہ میرے آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو سید ریحان قادری دنیا بھر میں پہنچا رہے ہیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ یہ آقا کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت و صورت،کردارکی بات کرتے ہیں ۔ دعا ہے کہ دنیا بھر کے نعت خواں حضرات کو اپنے محبوب کا پیغام گھر گھر پہنچانیں کی توفیق دے ان کا کہنا تھا کہ وہ مدنی، وارثی برادران اور مہمان گرامی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اتنی خوبصورت محفل کو سجایا۔ ذیشان احمد نے کہا کہ یوکے یورپ میں ایسی محافل کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ لوگوں تک خوبصورت پیغام پہنچتا رہے۔ حاجی کامران نے کہا اس بابرکت محفل میں سید ریحان قادری نے شرکت کر کے اسے رونق بخشی اور قبلہ پیر صاحب کے زیر سایہ اسکا انعقاد ہوا۔ سید ریحان قادری نے امت مسلمہ پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی جبکہ مہمانوں کی تواضع روایتی ایشیائی کھانوں سے کی گئی۔