مقبول خبریں
سردار آفتاب ، راجہ ارشد اور مسعود عالم شامی کی طرف سے پوٹھواری محفل کا انعقاد
مارجری حسین کی لکھی کتاب کی تقریب رونمائی،شرکا نے کتاب کو تاریخ ساز کارنامہ قرار دیا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہم پاکستان میں زرمبادلہ بھیج کر معیشت کو اوپر لے جانا چاہتے ہیں:نعمان طارق
راچڈیل (محمد فیاض بشیر)برطانیہ میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی زندگی کے تمام شعبہ جات میں نمایاں خدمات سر انجام دے کر برطانوی معیشت کی مضبوطی اور پاکستان میں زرمبادلہ بھیج کر مادر وطن کی معیشت میں بہتری لا رہے ہیں۔ راچڈیل کے سماجی و کاروباری شخصیت نعمان طارق نے اپنے نئے کاروبار ہیکنی سلوشن کا افتتاح کیا مئیر کونسلر محمد زمان مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر نعمان طارق نے کہا کہ راچڈیل میں بین الثقافتی کمیونٹی کے افراد رہائش پذیر ہیں اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے نئے کاروبار کا آغاز کیا ہے ہم پاکستان میں زرمبادلہ بھیج کر معیشت کو اوپر لے جانا چاہتے ہیں تاکہ وہاں بھی بہتری آسکے۔ محمد ابرار نے کہا کہ بیرون ممالک بسنے والے پاکستانی محنت کر کے دنیا بھر میں مادر وطن کا نام روشن کر رہے ہیں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ نوجوان نسل کا کاروبار میں رحجان قابل ستائش ہے اور وہ برطانیہ کے ساتھ پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ مہمان خصوصی مئیر کونسلر محمد زمان نے کہا کہ نوجوانوں کا کاروبار کی طرف رحجان کمیونٹی کے لیے فائدہ مند ہے ۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ چھوٹے کاروباری حضرات برطانیہ کے ساتھ پاکستان زرمبادلہ بھیج کر وہاں لوگوں کی زندگی کو معاشی طور پر بہتر کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں رب العالمین کی بارگاہ اقدس میں دعا گو ہوں کہ انکے کاروبار کو ترقی و عروج ملے جس سے یہ پاکستان کی خدمت بھی کر سکیں۔