مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
ولادت باسعادت سیدنا حضرت امام حسین علیہ السلام کے دن کی مناسبت سےمحفل کا اہتمام
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)نبی کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حدیث مبارکہ ہے کہ حسین مجھ سی ہے اور میں حسین سے ہوں ۔ اگر کسی کا نانا دادا کہے کہ یہ میرا نواسہ یا پوتا ہے تو بات سمجھ میں آتی ہے لیکن اگر ذات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہو اور کہے کہ حسین مجھ سے اور میں حسین سے ہوں تو یہ بات افضلیت کا درجہ رکھتی ہے کیونکہ رب العالمین کے بعد اگر کسی کا مقام ہے تو وہ ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہے۔ان تاریخی اور اسلامی حقائق کو جذبہ ایمانی میں ادارہ نور السلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے فرانس کے شہر پیرس سے واپس برطانیہ پہنچنے پر چوہدری محمد معروف مدنی کی جانب سے رکھی گئی روح پرور محفل کے موقع پر کیا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حضرتِ امام حسین و حسن سے پیار کی انتہا یہ تھی کہ وہ بچپن میں مسجد نبوی میں داخل ہوئے آپ صلعم منبر پر کھڑے جمعتہ المبارک کا خطبہ دے رہے تھے چاہتے تو صحابہ کرام کو کہتے کہ انہیں کندھے پہ آٹھاؤ ایسا نہ کیا خطبہ روک کر خود انہیں کندھے پہ بٹھایا۔ حضرت امام حسین علیہ السلام نے خاندان سمیت میدان کربلا میں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے نانا کے دین کو تاقیامت امر کر دیا۔اہل بیت سے محبت بارے پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی کا کہنا تھا کہ رب العالمین نے قرآن مجید میں فرمایا کہ اے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنی امت سے کہ دو جو مصطفیٰ کی آل سے پیار نہ کرے وہ امتی نہیں ہو سکتا اہل بیت اور صحابہ کرام کی محبت لازم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ارشاد فرمایا کے جس نے میری سنت کو ترک کیا مجھ میں سے نہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ روز محشر سب کے نصب کٹ جائیں گے اگر کوئ نصب نہیں کٹے گا تو وہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ہے۔ آئیے ہم سب مل کر دعا کریں کے رب العالمین ہمیں دین اسلام کے سیدھے راستے پر چلنے اور اہل بیت سے والہانہ محبت و عقیدت کی توفیق عطا فرمائے (آمین)