مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
جے کے این اے پی برطانیہ کا نیلم جہلم پراجیکٹ کے حوالے سے احتجاج کی حمایت کا اعلان
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ 16 اپریل کو British کشمیریوں کے نیلم جہلم پراجیکٹ کے حوالے سے احتجاج کی بھرپور حمایت کرتی ہے ریاستی وسائل پر غیر ملکی مافیا کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کی کابینہ کے اک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا گیا ۔ جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ کے صدر نے کہا ۔ نیلم جہلم کا مسئلہ ریاست جموں کشمیر کا قومی مسئلہ ہئے ہر محب وطن کو غیر ملکی لوٹ کھسوٹ کے خلاف جدوجہد کرنی چاہئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ساجد شاہین نے کہا جموں کشمیر نیشنل عوامی پارٹی برطانیہ برانچ بھرپور انداز سے سیاسی عمل کو آگے بڑھائے گی اور سائنسی تجزئے کے ساتھ اپنی تحریک کو منظم کرتے ہوئے قومی آزادی اور بہتر انسانی سماج کی تخلیق میں بھرپور کردار ادا کرئے گی ۔ اجلاس میں یکم مئی کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ منحت کشوں کا عالمی دن لندن میں دنیا بھر کے منحت کشوں کے ساتھ مل کر منایا جائے گا ۔ اجلاس میں دوسری آزادی پسند سیاسی پارٹیوں کے ساتھ بہتر سیاسی تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا ۔ اجلاس سے شاہد ملک شفیق چوہدری صائب مظفر نٹار احمد امجد بٹ اور سلیم یاس نے بھی خطاب کیا ۔