مقبول خبریں
چیئرمین کشمیر کمیٹی سید فخر امام سے راجہ نجابت اورحریت رہنماء عبدالحمیدلون کی ملاقات
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
مقبوضہ کشمیرمظالم:عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ کو کردار ادا کرنا ہو گا : ڈاکٹر سجاد کریم
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
اوورسیز پاکستانیوں کے لئے خصوصی سیل بنایا جانا چاہئے: سلیم مانڈوی والا
لندن (رپورٹ: عمران راجہ) سینٹ میں ڈپٹی چیئرمین سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے اور افراطِ زر میں بھی اضافہ ہو رہا ہے تاہم حکومت ان مشکلات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہے۔ وہ پاک میڈیا یوکے کرکٹ کلب کی جانب سے ساوتھ آل میں منعقدہ تقریب میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہر حکومت کو آغاز میں مشکلات کا سامنا ہوتا ہے یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اس حوالے سے اگر کوئی اور سیاسی جماعت بھی حکومت کر رہی ہوتی تو اسے بھی اسی طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی اپنے ابائی وطن کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں لیکن انہیں اپنے ہی وطن میں مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اوورسیز پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کو یقینی بنانے اور مسائل کے حل کےلئے خصوصی سیل قائم کرنا چاہئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے کہا کہ ورلڈ کپ سر پر ہے اور پاک ٹیم میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ پاکستان آسٹریلیا سے بری طرح ہارا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کرکٹر رہے ہیں لیکن انہوں نے کرکٹ کے فروغ کےلئے کچھ نہیں کیا بلکہ انہوں نے علاقائی کرکٹ کو فروغ دینے کےلئے قومی کرکٹ کے کھلاڑیوں کو محکموں سے نکالنے اور انہیں بےروز گار کر نے کا جو عندیہ دیا ہے اس سے کرکٹر مزید خوفزدہ اور معاشی طور پرکمزور ہو جائینگے جو پاکستان کرکٹ کےلئے نیک شگون نہیں ہوگا۔تقریب میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ، فیصل عزیز خان، افتخار قیصر، طاہرچوہدری اور وجاہت علی خان نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی پاکستان کے لیے خدمات بہت اہم ہیں جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے اسی طرح حکومت پاکستان اور پاکستان میں بسنے والے شہریوں کو چاہیے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے میں ان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں مقررین نے کہا کہ پاک میڈیا یوکے کرکٹ کلب جس تیزی سے ترقی کر رہا ہے اور کمیونٹی میں ایسے پروگرام منعقد کروا کر اتفاق اور بھائی چارے کی فضا قائم ہو رہی ہے، صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری، عوامی مسلم لیگ برطانیہ کے صدر شیخ سلیم اور سابق میئر سلائو کونسلر عشرت شاہ نے بھی پاک برطانیہ تعلقات کی مضبوطی کیلئے پاک میڈیا ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا نے بھی خطاب کیا پروگرام کے اختتام میں پاک میڈیا یو کرکٹ کلب کے کپتان اے حق نے تقریبا آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ پاک میڈیا یوکے کرکٹ کلب کے وفد کے کوارڈینیٹر دلاور چوہدری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر پاک میڈیا یوکے کرکٹ ٹیم کی جانب سے خصوصی مہمانوں میں ٹیم شرٹس بطور سوینیئر تقسیم کی گئیں تقریب میں کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔