مقبول خبریں
پاکستان پریس کلب برطانیہ یارکشائیر ریجن کا سہیل وڑائچ کے اعزاز میں استقبالیہ
پاکستان اور بھارت میں واقعی برابری کہاں ؟ ایک طرف محبت دوسری طرف نفرت
پاکستانی نژاد پیشہ ورانہ ماہرین اور طلبہ جہاں بھی ہوں اقدار کی پاسداری کریں: نفیس زکریا
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
قومی برطانوی انتخابات میں کشمیر دوست امیدواران کو ووٹ دینے بارے آگاہی میٹنگ
سہمے ہوئے لوگوںسے بھی خائف ہے زمانہ
پکچرگیلری
Advertisement
مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ وفدکی ڈاکٹر طاہر القادری سے ملاقات،خدمات پر خراج تحسین
لندن ... برطانیہ میں علما و مشائخ نے نوجوان نسل کو اسلامی تعلیمات سے روشناس کروانے میں قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔ دینی طبقات کی جدوجہد اور کاوشوں کے نتیجہ میں آج مغرب میں مساجد آباد ہیں اور دین اسلام کے پیرو کاروں کو مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔ ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن کے سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے مرکزی جماعت اہلسنت برطانیہ و یورپ کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ جو علامہ محمد افضل سعیدی کی دعوت پر مفتی اسلام پیر سید زاہد حسین شاہ رضوی کی قیادت میں جی پی یو کانفرنس میں شرکت کے لیے آیا تھا۔ وفد میں جماعت کے صدر علامہ قاضی عبداللطیف قادری، سیکریٹری جنرل مولانا حافظ محمد ظہیر نقشبندی، علامہ سید انور شاہ کاظمی، چیف آرگنائزر علامہ احمد نثار بیگ، مفتی فضل احمد قادری، مفتی فیض رسول نقشبندی اور مولانا حافظ عبدالعزیز نقشبندی شامل تھے۔ علماء و مشائخ نے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و تحقیقی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں اہل پاکستان بہت جلد دنیا میں اپنی کھوئی ہوئی عظمت کو بحال کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے وفد کی آمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو دینی تعلیم سے روشناس کرانے کے لیے جدید طرز تعلیم کو اپنایا جائے اور مساجد کے اندر تدریسی سرگرمیوں کو موجودہ حالات اور ماحول کی ضروریات کے مطابق تبدیل کیا جائے تاکہ نوجوانوں کے اندر پائی جانے والی مایوسی اور احساس کمتری کا خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اہلسنت برطانیہ کی یورپ بھر میں عقائد کی تعلیم و ترویج کے لیے خدمات قابل تحسین ہیں۔