مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
مقبوضہ کشمیر :بھارتی فوج کے مظالم بندکروانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ،چوہدری بشیر رٹوی
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور انسانیت سوز وحشیانہ کارروائیوں کو عالمی سطح پر تیزی سے اجاگر کرنے اور بھارتی سیکیورٹی اداروں کی بدترین دہشت گردی کو بند کروانے کے لیے ہمیں موثر اور ٹھوس اقدامات کرنے کی اشد ضرورت ہے بحیثیت کشمیری ہمارا یہ سب سے اولین فرض ہے ۔یہ باتیں مسلم کانفرنس برطانیہ کے کنوینئر چوہدری محمد بشیر رٹوی نے اکتیس مارچ بروز اتوار شام چھ بجے سلفورڈ لنک پرو جیکٹ چیڈوک روڈ ایکلز سلفورڈ مانچسٹر میں کشمیر سیمینار کے انعقاد ہونے بارے میڈیا کو بتائیں۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ سیمینار میں ممبر یورپین پارلیمنٹ اور حال ہی میں یورپین پارلیمنٹ اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے ،بھارتی سیکورٹی اداروں کی جانب سے مقبوضہ کشمیر تاریخ کی بدترین انسانیت سوز کاروائیوں بارے آواز اٹھانے کی وجہ سے صدر پاکستان عارف علوی سے ستارہ قائد اعظم کا اعزاز پانے والے واجد خان خصوصی شرکت کریں گے اور کشمیر بارے تفصیلی بات چیت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی وکشمیری کمیونٹی سے سیمینار میں شرکت کرنے کی درخواست ہے کہ وہ جذبہ محب الوطنی کے تحت ضرور شرکت کریں تاکہ دنیا کو کشمیری قوم کا واضع پیغام دیکر اور مقبوضہ کشمیر کی بے گناہ اور مظلوم عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کی جا سکے۔