مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
یورپین یونین اور پاکستان کے تعلقات بارے حکمت عملی کو خوش آمدید :ڈاکٹر سجاد حیدر کریم
مانچسٹر(محمد فیاض بشیر)یورپین یونین اور پاکستان کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا آغاز مستقبل کے لئے ٹھوس بنیادوں پر تعلقات میں اہم اہمیت کا حامل ہے اور اس بارے جو حکمت عملی وضع کی گئی ہے اسے خوش آمدید کہتا ہوں،یہ باتیں یورپین یونین کے ممبر پارلیمنٹ اور سائوتھ ایشیا مونیٹرنگ کمیٹی کے چیئر ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے اپنے ایک بیان میں میڈیا کو بتائیں،ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ پچھلے چند برسوں سے اس بات پر زور دے رہے تھے کہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات مزید مستحکم ہونے چاہئیں اور اس بارے انہوں نے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنا بھرپور کردار ادا کیا،ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر خارجہ کے حالیہ دورہ یورپین پارلیمنٹ کے موقع پر اس بارے تفصیلی گفتگو ہوئی اور تمام حل طلب معاملات پر بات چیت ہوئی اور اب گزشتہ ہفتے یورپین یونین کے خارجہ معاملات کی اہم رکن مسز فیڈ ریکا موگرنی پاکستان گئیں اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کے بعد تمام معاملات پر گفت و شنید کے بعد تعلقات کے نئے سرے سے آغاز حتمی فیصلہ کیا گیا،ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کا کہنا تھا اب وزیر خارجہ شاہ محمودقریشی کا برسلز پہنچنے کا انتظار ہے تاکہ باہمی تعلقات کے مسودہ پر حتمی دستخط کئے جا سکیں،یاد رہے کہ ڈاکٹر سجاد کریم کوپاکستان کے سب سے بڑے سول ایوارڈ ستارہ قائد اعظم سے بھی نوازا گیا تھا اس کے علاوہ یورپین یونین کے پارلیمنٹ میگزین قیمتی اثاثہ کا ایوارڈ بھی پچھلے ہفتہ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم کو ملا،اسلامو فوبیا بارے انکا کہنا تھا کہ سیاستدانوں اور دیگر ذمہ داران کو اس بارے سنجیدگی سے اقدام اٹھانے چاہئیں اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر ہماری دنیا سے اسلامو فوبیا کا خاتمہ نہیں ہو سکے گا۔