مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
یو کے آئی ایم شعبہ خواتین کا کمیونیٹیز خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا خوبصورت جذبہ
راچڈیل(محمد فیاض بشیر) راچڈیل کے (خوبصورت ہاؤس) میں یو کے اسلامک مشن شعبہ خواتین کی مسز کلثوم دین، مسز شاہینہ خالد اور مسز سعدیہ چراغ نے راچڈیلین کمیونیٹیز کی خواتین کو کافی مارننگ پر مدعو کر کے خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا منفرد اور خوبصورت طریقہ اپنا کر تمام راچڈیلین کمیونیٹیز کی خواتین کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیر دی۔ کافی مارننگ پر آئی ہوئی خواتین نے یو کے آئی ایم کی ان خواتین کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایک ہی ٹاؤن و محلے میں رہتے ھوئے ایک دوسرے کو نہیں جانتے اور نہ ہی آپس میں کبھی بات کرنے کا موقع ملتا ھے۔ آج ہم کو کافی مارننگ کی بدولت آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھنے اور گھریلو و دنیاوی مصروفیات و مشکلات پر بات کرنے کا جو موقع ملا ھے یقیناً اس کا سارا کریڈٹ یو کے آئی ایم کی خواتین کو جاتا ھے جنہوں نے نہ صرف ہمیں دعوت دی بلکہ ھم سب کو گھروں سے نکال کر (خوبصورت ہاؤس) میں لے کر بھی آئیں۔مسز سعدیہ چراغ کا کہنا تھا۔کہ ہم ہر ماہ میں تمام کمیونیٹیز کی عورتوں،جن میں نوجوان بچیاں بھی ہونگیں ان سب کو اسی طرح ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں اس سے خواتین و نوجوان بچیوں کے درمیان مزید روابط میں اضافہ اور تقویت ملے گی۔ مسز کلثوم دین و مسز شاہینہ خالد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدام سے جو خواتین بولنے میں ہچکچاہٹ محسوس کرتی ہیں یا پھر ایک دوسرے کو ملنے کی خواہش کے باوجود مل نہیں پاتیں انکو اس پلیٹ فارم کے ذریعے آپس میں ملا کر ان دوریوں کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کیا جا سکتا ہے۔ نیز اپنے بارے میں خصوصاً غیر مسلمز خواتین کو یہ بتانا مقصود ہے کہ ہم اور ہمارا مذہب اسلام ہمیں ملنساری، پیار و محبت،بھائی چارگی،اخلاص و اخلاق کا درس دیتا ھے۔ہم نفرتوں کو مٹانے اور آپس کی دوریوں کو ختم کرنے والے لوگ ہیں۔ ہمیں امید ھے کہ کافی مارننگ کے ذریعے تمام کمیونیٹیز کی خواتین کے اندر پیار و محبت کی فضاء کو قائم کرنے اور اس دائرہ کار کو بڑھانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔کافی مارننگ میں راچڈیلین کمیونیٹیز کی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی- یو کے آئی ایم کی خواتین کا کافی مارننگ پر مدعو کرنے اور مسکراہٹیں بکھیرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ بھی ادا کیا۔