مقبول خبریں
مدر فائونڈیشن گوجرخان کے روح رواں راجہ عرفان کی برطانیہ آمد پر انکے اعزاز میں استقبالیہ
ماحولیاتی آلودگی کے باعث بچہ ماں کے رحم میں مر جاتا ہے یا اسکی افزائش رک جاتی ہے: ایک تحقیق
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
لندن (خصوصی رپورٹ: راجہ عمران) بھارت کا قبضہ، ’’نامنظور‘‘، ھم کیا چاہتے، ’’آزادی‘‘، لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی۔ بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر کشمیریوں کے عالی شان احتجاجی مظاہرے نے دنیا پر واضح کیا کہ کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق دئیے بغیر خطے میں امن کا حصول ممکن نہیں۔ بھارت اقوام متحدہ کا دروازہ کھٹکھٹانے کے بعد خود ہی استصواب رائےسے مکر گیا اور کشمیری پرامن احتجاج کے ذریعے عالمی برادری کو بھارت کا منافقانہ چہرہ دکھاتے ہیں۔ کشمیر کے اندر حالیہ تشدد کے واقعات اور ان کے نتیجے میں پاک بھارت کشیدگی نے خطے کو جنگ کے دھانے پر لا کھڑا کر دیا ہے اب دنیا کشمیر کے مسئلہ کو پہلے کی نسبت زیادہ سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس ساری کشیدگی کا ذمہ دار بھارت کو ٹھہراتی ہے۔ بھارت کشمیر کا بنیادی مسلۂ حل کرنے کی بجائے جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے اور موجودہ برسراقتدار نسل پرست وزیراعظم نریندر مودی کشمیر سمیت پورے بھارت میں مذھبی فسادات کروا کر مسلم کشی پر اکسا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار تحریک حق خوداردیت جموں کشمیر انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے لندن میں قائم بھارتی ہائی کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے صدائے احتجاج بلند کرنے والے سینکڑوں کشمیریوں کو مخاطب کرتے ہو ئے واضح کیا کہ ھم حتی المقدور کوشش کر رہے ہیں کہ اس دیرینہ مسلۂ کا قابل قبول حل نکلے کیونکہ کشمیری ایک تہذیب یافتہ اور پرامن قوم ہیں اور اپنے حق کے حصول کیلئے جمہوری راستہ اختیار کیے ہو ئے ہیں جبکہ بھارت نے ھماری پرامن تحریک کو کچلنے کیلئے طاقت کا وحشیانہ استعمال جاری رکھا ہوا ہے۔ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں بہت سے سیاسی کارکنان اور آزادی پسند راہنما جیلوں میں نظر بند ہیں اور انہیں اپنا موقف پیش کرنے کی رسائی نہیں ہے۔ بڑی جمہوریت اور سیکولر ملک ہونے کا دعویدار بھارت اس وقت انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرنے والے ممالک کی فہرست میں سب سے اوپر ہے۔ تحریک حق خود ارادیت جموں کشمیر انٹرنیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین نے اس احتجاج میں شامل تمام پارٹیوں کے راہنماؤں اور مقامی لیڈرشپ کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنی انتھک محنت سے برطانیہ بھر کے مظاہرین کو منظم کیا۔ اس احتجاجی مظاہرے سے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر پیپلز پارٹی کے سنئیر راہنما چودھری محمد یاسین نے خطاب کیا اور مظاہرین کے اندر ایک ولولہ پیدا کیا۔ انہوں نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جنون کا راستہ اختیار کر کے وہ خود اندرونی تقسیم کا شکار ہوگا کیونکہ ایک عام بھارتی باشندے کا مسلۂ، کشمیر نہیں بلکہ غربت ہے اور بھارت بدترین غربت کے شکار عوام کا پیسہ تباہ کن اسلحہ کی خرید پر خرچ کر رہا ہے۔ مودی کی ضد اور ہٹ دھرمی پورے جنوبی ایشیائی خطے کو مزید دھشت گردی میں مبتلا کر رہی ہے۔ اس احتجاجی مظاہرہ میں برطانیہ بھر سے ہر طبقہ فکر کے لوگ یک زبان ہو کر شامل ہو ئے۔ تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی، تحریک انصاف برطانیہ کے ترجمان آصف خان، پاکستان مسلم لیگ نون برطانیہ کے صدر زبیر اقبال کیانی، انٹرنیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے صدر چودھری محمد عظیم، آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس برطانیہ کے صدر راجہ اسحاق صابر، پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ کے صدر محسن باری، تحریک کشمیر یوروپ کے صدر محمد غالب، آل پارٹیز کشمیر کوآرڈینیشن کمیٹی کے سیکریٹری راجہ امجد خان، مسلم کانفرنس برطانیہ کے سیکریٹری جنرل شبیر ملک، پاکستان اینڈ کشمیر گلوبل سپریم کونسل کے چئیرمین راجہ سکندر خان، پاکستان پیٹریاٹک فرنٹ کے صدر چودھری طارق محمود رٹوی، بریڈفورڈ کے سابق لارڈمئیر راجہ غضنفر خالق، کونسل فار مساجد لیڈز کے صدر چودھری ارشد محمود کٹھانہ، بھارتی مقبوضہ کشمیر سے تشریف فرما ظفر احمد قریشی، نذیر احمد قریشی اور پروفیسر شاھد اقبال، سابق مئیر آف والتھم فوریسٹ کونسلر لیاقت علی، لیبرز مسلمز کے چئیرمین چودھری شوکت علی، نعیم عباسی چئیرمین OPS، سابق مئیر آف لوٹن کونسلر ریاض بٹ، آزاد کشمیرسے سابق وزیرمحمود ریاض، کونسلر طاہر ملک لوٹن، سلو شہر سے راجہ اسحاق خان، ساجد احمد جنجوعہ، حسین شہید سہروردی لوٹن، وائس چئیرمین تحریک حق خودارادیت برطانیہ امجد حسین مغل، تحریک حق خودارادیت یارک شائر کے چئیرمین طارق محمود بٹ، تحریک حق خودارادیت برطانیہ ساؤتھ ریجن کے چئیرمین عبدل وہاب، پاکستان پیپلز پارٹی یارک شائر کے صدر چودھری محمد صغیر پوٹھی اور چودھری بشارت حسین ۔