مقبول خبریں
سردار آفتاب ، راجہ ارشد اور مسعود عالم شامی کی طرف سے پوٹھواری محفل کا انعقاد
مارجری حسین کی لکھی کتاب کی تقریب رونمائی،شرکا نے کتاب کو تاریخ ساز کارنامہ قرار دیا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مانچسٹر میں مست میوزیکل نائٹ کا انعقاد ، مقامی پاکستانی گلوکاروں نے اپنی آواز کا جادو جگایا
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)مانچسٹر کے مقامی ریسٹورنٹ ہال میں مست میوزیکل نائٹ کا انعقاد ہوا جس میں مقامی پاکستانی گلوکاروں نے شرکت کی اور نغمات سنا کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ اس میوزیکل نائٹ کا اہتمام گلوکارہ شہزادی سلطان نے کیا اور پاکستان کے شہر سوہاوہ میں نادار، غریب ، یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت ،صحت اور بیوہ عورتوں کے لیے چار دیواری کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عبد العزیز پروجیکٹ کے نام سے چیرٹی کے لیے فنڈ ریزنگ بھی کی۔ پروگرام میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان، ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان کے علاوہ سیاسی سماجی کاروباری کمیونٹی شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان کا کہنا تھا کہ قرآن پاک اور ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں نادار غریب یتیم بچوں کی کفالت اور بیوہ عورتوں کی مدد کا درس دیا ہے اور چیرٹی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہماری ثقافت کا بھی حصہ ہے ہمیں بحثیت کمیونٹی اس نیک مقصد کے لیے ہر وقت مدد کرنی چاہیے ۔ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر عابد چوہان کا کہنا تھا کہ بحثیت مسلمان ہمارا مذہب اسلام ایک دوسرے کی مدد کا درس دیتا ہے ایسا کرنے والے شخص کی دنیا اور آخرت سنور جاتی ہے لہذا دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیں ہمیشہ کی طرح پیش پیش ہونا چاہیے۔ عبد العزیز پروجیکٹ ٹرسٹ کی روح رواں اور گلوکارہ شہزادی سلطان نے پروگرام میں شریک افراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کر کے پاکستانی نژاد مقامی گلوکاروں کے گانوں سے بھی لطف اندوز ہونے اور چیرٹی کے لیے بھی دل کھول کر عطیات دیے سب کا شکریہ۔ آصف رشید بٹ، عذرا قاضی نے بھی اس پروجیکٹ کو خوش آئند قرار دیا ۔ مقامی گلوکاروں رضی رض ، محمد یاسین اور شہزادی سلطان نے بھنگڑا گانے گا کر ماحول کو رنگین کر دیا اور ہال میں موجود افراد کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔