مقبول خبریں
پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے حالات سازگار،جلدکرپشن کا خاتمہ ہو جائیگا: علی امین گنڈاپور
مارجری حسین کی لکھی کتاب کی تقریب رونمائی،شرکا نے کتاب کو تاریخ ساز کارنامہ قرار دیا
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
اوورسیز پاکستانیز ویلفیئر کونسل کا وسیم اختر چوہدری اور ملک ندیم عباس کے اعزاز میں استقبالیہ
مسئلہ کشمیر کو برطانیہ و یورپ میں اجاگر کرنے پر تحریکی عہدیداروں کا اہم کردار ہے: امجد بشیر
ہم نے سچ کو دیکھا ہے جھوٹ کے جھروکوں سے!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
کوئین الزبتھ ہال اولڈہم میں سکول کے بچوں کو پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دینے کیلئے ورکشاپ
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)کوئین الزبتھ ہال اولڈہم میں سکول کے بچوں کو مختلف شعبہ جات میں پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دینے کے لیے changing horizons اور raising aspirations کے نام سے ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف شعبہ جات کے پیشہ ورافراد نے طالبعلموں کو انکی دلچسپی کے شعبہ جات بارے تفصیلی بتایا۔ ورک اینڈ پنشن ڈیپارٹمنٹ کی مشال کینیڈی کا کہنا تھا کہ سکول کے بچوں کو ورکشاپ کے ذریعے سنہری موقع فراہم کیا گیا ہے تاکہ انہیں مستقبل میں اپنے من پسند شعبہ بارے معلومات مل سکے۔ آرمی انجنئیرنگ کے نمائندہ کوپر مور کا کہنا تھا کہ آرمی میں صرف ملکی دفاع یا جنگ لڑنے کے لیے بھارتی نہیں ہوا جا سکتا بلکہ زندگی کے دیگر شعبہ جات کی طرح آرمی میں بھی ان شعبوں میں خدمات سر انجام دی جا سکتی ہیں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ امید ہے کہ لوگ آرمی میں بھرتی ہوں گے۔ ریونیو اینڈ کسٹمز ڈیپارٹمنٹ کے نمائندہ کا کہنا تھا کہ لوگ کمیونٹی اور ملک کی خدمت کے لیے اس محکمہ کا انتخاب کر کے پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دیں گے۔ مئیر کونسلر جاوید اقبال نے اس ایونٹ کو کمیونٹی اور مستقبل کے معماروں کے لیے انتہائی مفید قرار دیا۔ آرگنائزر برنٹ لولا کا کہنا تھا کہ سکول کے بچوں نے کافی بڑی تعداد میں شرکت کی اورمختلف شعبوں میں پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دینے والوں سے معلومات حاصل کی میں سب سے افراد کا دلی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے اسے کامیاب بنایا۔