مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
پاک میڈیا یوکے کرکٹ ٹیم کی جانب سے شہدائے نیوزی لینڈ کی لئے تعزیتی ریفرنس کا انعقاد
لندن(خصوصی رپورٹ : اکرم عابد) دہشت گردوں کا حملہ کسی مذہب رنگ یا نسل پر حملہ نہیں بلکہ انسانیت پر حملہ ہوتا ہے جو انسانی تاریخ کا سیاہ باب بن کر انسانیت کے حقوق کا پرچار کرنے والی تنظیموں اور سربراہان مملکت کا منہ چڑاتا ہے، نیوزی لینڈ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کو دنیا کا کوئی ذی شعور اچھا واقعہ قرار نہیں دے سکتا۔ ایسے خیالات کا اظہار پاک میڈیا یوکے ٹیم ممبران نے میئر آف ہنسلو کی جانب سے منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔ اس موقع پر افسوس ناک واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے نمازیوں کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں، میئر آف ہنسلو صائمہ چوہدری نے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک ہے اور ہم اس کی بھر پور مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پرامن مذہب ہے اور انتہاپسندی اور دہشت گردی کا شکار ہو رہا ہے شہیدوں کی یاد میں شمع جلانے کی اس تقریب میں پاک میڈیا یوکے کرکٹ ٹیم کے وفد کی سربراہی کرتے ہوئے سینئرصحافی وجاہت علی خان نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہمیں ایسے واقعات سے بچنے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے ہونگے۔ دیگر شرکا جن میں سابق ایڈیٹر جنگ لندن افتخار قیصر، پاکستان پریس کلب یوکے کے صدر مبین چوہدری، پک میڈیا یوکے ٹیم کے کپتان اے حق، سلطان حیات، بیرسٹر ریاض گل، محمد اقبال رانا بابر چوہدری احسان دانش قیصر حمید عمران رشید ندیم احمد سید شاہ اعجاز چودھری اور دیگر شامل تھے نے بھی اس واقعے کی پرزور مذمت کی اور شہدا کے بلندی درجات کی دعا کی۔