مقبول خبریں
کونسلر شکیل احمد تیسری بار لیبر پارٹی کی طرف سے مئی 2020ء کے لئے امیدوار نامزد
کشمیر کی حیثیت میں یکطرفہ بھارتی تبدیلی جنوبی ایشیا میں خطرناک بگاڑکا باعث ہوگی
پاک سر زمین پارٹی کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری محمد رضا کی زیر صدارت عہدیداران و کارکنان کا اجلاس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
حلقہ ِ ارباب ِ ذوق کے ادبی پروگرام میں پاکستانیوں اور کشمیری کونسلرز کی بڑی تعداد میں شرکت
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
پروفیٹک گفٹس ویڈنگ اینڈ ایونٹس آرگنائزر کے زیر اہتمام ایشین ویڈنگ اینڈ پلانرز ایونٹ کا انعقاد
میرے تمام خواب نظاروں سے جل گئے
پکچرگیلری
Advertisement
اسلامک ریلیف کے زیراہتمام شام میں جنگ سےمتاثرہ بچوں سے اظہار یکجہتی کیلیئے بڑا قدم
لندن (خصوصی رپورٹ: اکرم عابد) شام میں جنگی تباہ کاریوں سے متاثرہ بچوں کی حالت زار اپنے فن کے ذریعے دنیا کے سامنے لانے والے آرٹسٹ محمد علی کا کہنا ہے وہ جہاں مصیبتوں کے شکار بچوں کو دیکھ کر افسردہ ہیں وہیں اسلامک ریلیف کی جانب سے انہیں مہیا کی گئی سہولتوں پر مطمئن بھی ہیں۔ انٹرنیشنل چیریٹی اسلامک ریلیف شام کے مہاجر بچوں کی حالت زار دنیا کے سامنے لانے اور جنگ کی تباہ کاریوں کا شکار ان بے گناہ بچوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ڈے آف انوسینس منارہی ہے اسی لیئ انہوں مے مجھ سے خدمات حاصل کیں جس کیلئے میں نے شام کے جنگ زدہ علاقے میں جا کر ان معصوم بچوں کی حالت زار کا خود مشاہدہ کیا اور پھر واپس لندن پہنچ کر اسلامک سنٹر گرینچ کی بیرونی دیوار پر ان حالات کی تصویر کشی کی، آرٹسٹ محمد علی کا کہنا تھا کہ میری اس مشق کا مقصد برطانیہ کے پرسکون لوگوں کو ٹھنڈے مہاجر کیمپوں میں زندگی بسر کرتے بچوں کی حالت زار سے آگاہ کرنا ہے، کپڑے کے خیموں میں شدید سردی کا سامنا کرتے یہ بچے دنیا کی امداد پر پل رہے ہیں، مجھے برطانیہ سمیت دنیا بھر کو انکی معصوم زندگیوں کے مصائب سے آگاہی دینا ہے۔اس دورے میں آرٹسٹ محمد علی نے لبنان میں قائم اسلامک ریلیف کے مہاجر کیمپ کا بھی دورہ کیا۔اسلامک ریلیف کی ہیڈآف کمیونیکیشن جودتھ عسکری بانو کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ اسلامک ریلیف کے پلیٹ فارم سے آرٹسٹ محمد علی شام کے معارہ بچوں کے مہاجر کیمپ میں کچھ وقت گذار کر آئے ہیں جہاں انہوں نے بچوں کو آرٹ کلاسز بھی دیں ،اسلامک سنٹر گرینچ کی دیوار پر شامی بچوں سے اظہار یکجہتی کا یہ نمونہ دھوپ ہو یا بارش یہیں رہے گا اور روزانہ سینکڑوں افراد کو اپنی طرف متوجہ کرسکے گا۔