مقبول خبریں
یو کے آئی ایم شعبہ خواتین کا کمیونیٹیز خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا خوبصورت جذبہ
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل اور فرینڈز آف کشمیر کا کمیونٹی سنٹر میں نیشنل کشمیر کانفرنس کا انعقاد
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جمعوں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل اور فرینڈز آف کشمیر نے پاکستانی کمیونٹی سنٹر اولڈہم میں نیشنل کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا۔اس کانفرنس میں ممبر برطانوی پارلیمنٹ اور آل پارٹی کشمیر پارلیمنٹری گروپ کی چئیر پرسن ڈیبی ابراہم، ممبر یورپین پارلیمنٹ اور یورپین پارلیمنٹ میں کشمیر اور پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرنے والی ہر دلعزیز شخصیت واجد خان، اور آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین نے خصوصی شرکت کی اور معاشرے میں خواتین کے کردار کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارتی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے عورتوں کی عصمت دری بارے سخت الفاظ میں مذمت کی۔ ممبر برطانوی پارلیمنٹ ڈیبی ابراہم کا کہنا تھا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ تقریب میں شرکت پر خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ برطانیہ نے خواتین کے حقوق کے لیے بہت کچھ کیا ہے لیکن مذید کرنے کی بھی ضرورت ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور عورتوں کی عصمت دری انکا کہنا تھا کہ وہ برطانوی حکومت پر دباؤ ڈالتی رہیں گی کہ وہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے اپنا کردار ادا کریں اور بھارت اور پاکستان کی حکومت پر دباؤ ڈالیں کی وہ خط میں پائیدار امن کے لیے کشمیر کے مسئلہ کو حل کریں۔ جمعوں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے چیئرمین راجہ نجابت حسین کا کہنا تھا کہ ہم مقبوضہ کشمیر کی ماؤں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں جو بچھلے ستر سال سے ظلم و ستم سہ رہی ہیں ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں کہ انکی آواز برطانیہ اور یورپ کی پارلیمنٹ تک پہنچا کر عالمی برادری کو کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں بارے آواز اٹھائیں۔ ممبر یورپین پارلیمنٹ واجد علی خان کا کہنا تھا کہ وہ اگلے ہفتہ اقوام متحدہ جا رہے ہیں جہاں پر کشمیر کے مسئلہ بارے آواز اٹھائیں گے تاکہ کشمیری جو ظلم و ستم سہ رہے ہیں اسکا خاتمہ ہو اور انہیں آزادی ملے۔ازاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین کا کہنا تھا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر میرا پیغام ہے کہ ہماری جماعت پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ خواتین کے حقوق کی آواز اٹھائی ہے ۔ شہید بے نظیر بھٹو عالم اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں اور اسکے علاوہ مختلف بڑے عہدوں پر ہم نے خواتین کو تعینات کیا خواتین کا معاشرے کی ترقی اور بہتری کے لیے بنیادی کردار ہے ۔جمعوں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل نے خواتین کا عالمی دن منا کر اچھا کام کیا ہے۔ اس موقع پر میں نائلہ ابراہیم، پامیلا ملک، نغمانہ کنول، نائلہ شریف، آصف رشید بٹ۔ چوہدری محمد بشیر رٹوی، نے بھی اظہار خیال کیا اور ایشیائی خواتین کے برطانوی معاشرے میں مذید فعال کردار پر زور دیا۔خواتین کے عالمی دن کی اس تقریب میں جمعوں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے عہدیداران سردار عبد الرحمان، پیری بوٹا ، راجہ مقصود حسین کاکڑوی، راجہ صغیر، راجہ شبیر کاکڑوی، کونسلر شعیب اختر، محمد راشد و دیگر افراد کے ساتھ خواتین نے بھی بھرپور شرکت کی۔