مقبول خبریں
یو کے آئی ایم شعبہ خواتین کا کمیونیٹیز خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا خوبصورت جذبہ
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان کی مسلح افواج،سیاسی قیادت اور قوم بھارت کیخلاف متحد ہے: پیرابو احمدمقصود مدنی
مانچسٹر(فیاض بشیر)بھارت کا مکروہ چہرہ اور مکاری پاکستان کی حدود میں اپنے جنگی جہاز بھیج کر بحیثیت قوم ہمیں للکارا ہے انہیں پچھلی جنگوں سے بخوبی اندازہ ہونا چاہئے کہ پاکستانی قوم جذبہ ایمانی سے سرشار ہے اور ہر شخص شہادت کی موت کو گلے لگا کر قبول کرنے کیلئے تیار ہے،لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کے بعد پاکستان کی حدود میں داخل ہو کر بالا کوٹ جبہ کے علاقے میں بم گرا کر بھارتی جنگی طیارے بھاگ نکلے جو ایک بزدلانہ حرکت ہے اگر اپنی طاقت پر اتنا ہی گھمنڈ ہے تو اعلان کر کے حملہ کریں پھر اگر ہماری ایئر فورس،مسلح افواج نے دن کو تارے نہ دکھائے تو کہنا،ان محب الوطنی سے سرشار جذبات کا اظہار ادارہ نورالسلام فیصل آباد کے بانی پیرابو احمد محمد مقصود مدنی نے بھارتی ایئر فورس کے بزدلانہ حملے کے بعد میڈیا کو جاری کئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج ایئرفورس،نیوی،سیاسی قیادت اور پوری قوم بھارت کے خلاف جنگ لڑنے کیلئے متحد ہے،اسلامی تعلیمات اور حضرت محمدؐ نے ہمیں امن پسندی،صلح جوئی اور لڑائی میں پہل نہ کرنے کا درس دیا ہے لیکن جب پانی سر سے گزر جائے تو رد عمل کرنے کا بھی حکم ہے اس لئے بھارتی سرکار کو اپنی غریب عوام پر ترس کرنا چاہئے کیونکہ جنگ میں قومیں صدیاں پیچھے چلی جاتی ہیں،مودی سرکار عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے ایسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں اب انہیں اس کا منہ توڑ جواب دینے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ بچا نہیں ہے،ان کا کہنا تھا کہ اب عالمی برادری اور اقوام متحدہ کو بھارت کی اس غیر قانونی حرکت کے خلاف ایکشن لینا چاہئے وگرنہ اگر پاکستان نے بھرپور جواب دیا تو پھر احتجاج بے معنی ہو گا ہم وطن کی خاطر شہادت پانے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔