مقبول خبریں
یو کے آئی ایم شعبہ خواتین کا کمیونیٹیز خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا خوبصورت جذبہ
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
ہم صفدر یوسف زئی کی جماعت کیلئے گراں قدر خدمات کو سراہاتے ہیں: منور خان نیازی
مانچسٹر (محمد فیاض بشیر)تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن کے صدر منور خان نیازی نے جماعت کے انتہائی متحرک کارکن صفدر یوسف ز ئی کو ایڈیشنل سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا۔ نارتھ ویسٹ کے صدر منور خان نیازی کا کہنا تھا کہ ہم صفدر یوسف زئی کی جماعت کے لیے گراں قدر خدمات کو سراہاتے ہیں اور ہمیں پوری امید ہے کہ وہ جماعت کی مضبوطی کے لیے آگے سے بڑھ کر کام کریں گے تاکہ ہم اپنے محبوب قائد وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت کا رنگ دے سکیں مجھے امید ہے کہ وہ ہماری توقعات پر پورا اتریں گے۔ تحریک انصاف برطانیہ نارتھ ویسٹ کے سیکرٹری جنرل نوید بھٹی دیگر عہدیداران اور کارکنان نے انہیں دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔صفدر یوسف زئ نے نارتھ ویسٹ کے صدر منور خان نیازی اور دیگر عہدیداران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے اور وہ اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جماعت کی مضبوطی اور پاکستان کی ترقی کے لیے کام کریں اس کے لیے ساتھیوں کی معاونت کی ہر لمحہ ضرورت ہو گی۔