مقبول خبریں
یو کے آئی ایم شعبہ خواتین کا کمیونیٹیز خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا خوبصورت جذبہ
بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ،لندن کی فضا آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
پھر ہم نے وہ چراغ ہوا کو تھما دیا!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
یورپین اسلامک سینٹر میں یو کے اسلامک مشن نارتھ زون کی مجلس شوریٰ کا اجلاس
اولڈہم (محمد فیاض بشیر)یو کے آئی ایم نارتھ زون کی مجلس شوریٰ کا اجلاس زیر صدارت نارتھ زون کے صدر افضل ملک یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم میں منعقد کیا گیا-یو کے آئی ایم کے صدر سکندر مرزا اور سنئیر نائب صدر میاں عبد الحق نے خصوصی شرکت کی-اس اجلاس کا مقصد نارتھ زون کے علماء کرام و ناظمین برانچز نے اپنی ماہانہ وار کارکردگی کو پیش کرنا اور آئندہ ماہ کے لائحہ عمل کو طے کرنا ہوتا ھے- جس میں ممبران کی اپنی اپنی برانچ میں روزانہ کی بنیاد پر حاضری کو یقینی بنانے کے علاؤہ،بچے اور بچیوں کا مسجد میں قرآن پاک کی تعلیم حاصل کرنے،کمیونیٹیز کو دعوت کا پیغام پہنچانے، یو کے آئی ایم ممبران کا آپس میں روابط قائم کرنے و دیگر امور پر تبادلہ خیال عمل میں لایا جاتا ہے۔اس اجلاس میں صدر مشن سکندر مرزا و سنیئر نائب صدر میاں عبد الحق نے علماء کرام و ناظمین برانچز کو بروز اتوار تین مارچ کو برطانیہ کی تمام برانچز میں غیرمسلمانوں کو مسجد کے ویزٹ کرنے پر اللہ کے گھر( مسجد) کو کھلا رکھنے اور غیر مسلمز کو خوش آمدید کہنے پر زور دیا ھے-یاد رہے یو کے اسلامک مشن ہر سال غیر مسلمز کمیونیٹیز کے لیے مسجدوں کے دروازے کھولتا اور انکو خوش آمدید کہتا ہے جس سے بیشمار غیر مسلمز افراد مسلمانوں کے لیے اچھے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ دین اسلام ایک دوسرے سے اچھے اخلاق،حسن سلوک،بھائی چارے کا درس دیتا ہے-یو کے اسلامک مشن کے علماء کرام دن رات تبلیغ اسلام و دعوت اسلام پر برطانیہ بھر میں قرآن وحدیث کی روشنی میں اپنے خطاب کے ذریعے اس پیغام کو عام کرنے میں مصروف عمل ہیں۔نارتھ زون مجلس شوریٰ کے اس اجلاس میں مولانا نوید شاہ،مولانا محمد اقبال،ضمیر احمد،ظہیر احسان،محمد افضال،حبیب اللہ خان،عمر خطاب،نسیم اشرف،محمد شجاعت،محمد سجاد،محمد ارشد،خالد چوہدری،مظفر علی و دیگر نے شرکت کی۔نارتھ زون صدر افضل ملک نے مہمانان خصوصی صدر مشن و سنیئر نائب صدر کے علاؤہ ناظمین و علماء کرام و سنیئر ممبران کا اجلاس میں شرکت کرنے پر شکریہ ادا کیا ۔