مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مئیر کونسلر جاوید اقبال نے یوکے ایجوکیشنل اینڈ فیتھ فاؤنڈیشن کے ممبران کو تعریفی سرٹیفیکٹ دیئے
اولڈہم(محمد فیاض بشیر)اولڈہم کونسل کے مئیر کونسلر جاوید اقبال کمیونٹی میں نمایاں خدمات سر انجام دینے والی رضا کار تنظیموں کوانکی خدمات کہ صلہ میں تعریفی سرٹیفیکٹ سے نواز رہے ہیں ۔ یوکے ایجوکیشنل اینڈ فیتھ فاؤنڈیشن کے بانی ممبران نسیم اشرف، حفیظن،شگفتہ اور دیگر ممبران کو مئیر چیمبر دعوت دیکر انہیں بےگھر،ضرورت مند اور پناہ گزینوں کی اخلاقی،مالی اور دیگر ضروریات زندگی فراہم کرنے پر مئیر تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔اس موقع پر مئیر کونسلر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ میں نے یوکے ایجوکیشنل اینڈ فیتھ فاؤنڈیشن کو کمیونٹی کی بے لوث خدمت کہ صلہ میں ایواڈ دیا ہے اور مجھے انتہائی خوشی محسوس ہو رہی ہے۔ان کا مذید کہنا تھا کہ ہماری کمیونٹی کو آگے بڑھ کر انکی مدد کرنی چاہیے تاکہ فاؤنڈیشن مذید ضرورت مند افراد کی مدد کر سکے۔ بانی ممبر حفیظن زمان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد مالی ضرورت مند ،بے گھر افراد کی مدد کرنا ہے کبھی کسی کو انکار نہیں کیا۔ ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے کہ کبھی کسی سائل کو خالی ہاتھ مت لٹاؤ ۔ہم عزت و احترام کے ساتھ انکی دیکھ بھال کرتے ہیں ۔کھانے کے علاوہ لوگوں کو مالی مشکلات کی وجہ سے انکی معالی معاونت کرتے ہیں تاکہ وہ بے گھر نہ ہوں۔ نسیم اشرف کا کہنا تھا کہ مئیر کی جانب سے ایوارڈ ملنے پر خوشی ہے۔ حدیث نبوی کا حوالہ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ وہ شخص مومن نہیں جو پیٹ بھر کے کھانا کھا کر سو جائے اور اسکا پڑوسی بھوکا ہو مسلمان وہ ہے جو ہر انسان کا خیال رکھے۔ فاؤنڈیشن میں عرصہ دراز سے پیشہ ورانہ خدمات انجام دینے والی زارہ خان اور شگفتہ کا کہنا تھا کہ ہم یوکیف کی ہر طرح سے معاونت کرتی ہیں اور ہم بے گھر ،ضرورت مند افراد کو ایک اچھا ماحول فراہم کرتے ہیں جہاں آکر وہ پرسکون محسوس کریں اور انکا اعتماد بحال ہو۔