مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
فاروق حیدر نے رویہ نہ بدلا تو جماعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا: کونسلر عتیق الرحمن و دیگر
اولڈہم:آزاد کشمیر کی سیاست میں سینئر وزیر حکومت چوہدری طارق فاروق ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں وہ عوام کی خدمت کو عبادت سمجھتے ہیں اسی وجہ سے جماعتی کارکنان اور عوام کے ساتھ قریبی رابطہ ہے اور جب ایک منتخب عوامی نمائندہ حکومت میں ہوتے ہوئے بھی لوگوں کے مسائل حل نہ کروا سکے تو اس ظلم و زیادتی کے خلاف علم بغاوت بلند کرتا ہے ایسی بہادری اور جرات کا مظاہرہ ایک بے باک سچا اور کھرا لیڈر ہی کر سکتا ہے مفاد پرست تو ذاتی مفادات حاصل کر کے لب کشائی کر لیتے ہیں،وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان پہلے بھی عہدے پر فائز رہ چکے ہیں ان کے منفی رویے کی وجہ سے ہی انہیں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے گھر جانا پڑا،عقلمند انسان اپنی غلطیوں سے سیکھتا ہے لیکن ایسے لگ رہا ہے بجائے ماضی کے تلخ تجربات سے سیکھنے کے ان کے خوش آمدی دوبارہ ڈوبنے کے در پے ہیں ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن برطانیہ و یورپ سفارتی ونگ کے چیئرمین کونسلر عتیق الرحمن،صدر اولڈہم برانچ چوہدری عبدالرزاق قادری،سینئر رہنما چوہدری محمد اقبال،چوہدری ناصر حسین،سماجی، سیاسی و کمیونٹی شخصیت نذر عبدالمجید آف پوٹھہ اور چوہدری محمد محمود نے مشترکہ طور پر میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک بیان میں کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری طارق فاروق نے اپنے لئے نہیں بلکہ عوام کے مسائل کو حل کروانے کی بات ہے اگر رویہ نہ بدلا تو جماعت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا ذمہ داری صرف راجہ فاروق حیدر خان ہوں گے،ان کا مزید کہنا تھا وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر اپنے سٹاف ممبر ڈی جی ذوالفقار ملک کو لگام دیں انہوں نے جو نازیبا زبان ہمارے محبوب قائد چوہدری طارق فاروق بارے استعمال کی ہے ناقابل برداشت ہے،بد تمیزی اور گالم گلوچ کی کوئی حد نہیں ہوتی اگر ہم اس پر اتر آئے تو ان کے لئے دنیا بھر میں منہ چھپانے کیلئے جگہ نہیں ملے گی اب بہت ہو گیا ہم زیادہ دیر تک صبر نہیں کریں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر