مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
پیٹر برا :تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس برانڈ بی سٹرائڈ لائبریری کوپن ہیگن کے وسیع ہال میں ایک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سفیر پاکستان ذوالفقار حیدر گردیزی ڈینش پارلیمنٹ کے ممبران سماجی سیاسی اور مذہبی راہنماؤں نے شرکت کی۔ مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں پر انڈین فورسز کے ظم و ستم کو ڈینش ممبران پارلیمنٹ کے سامنے پیش کیا۔تحریک کشمیر کے متحرک اراکین میاں منیر احمد آنصر منظور عدیل احمد عاسی نے اور اعجاز احمد کونسلر برانڈ بی نے اس کانفرنس کو منعقد کروانے میں ایک اہم کردار ادا کیا۔ اس کانفرنس میں کشمیر میں ہونے والے مظالم کی ایک ویڈیو ڈینش ممبران پارلیمنٹ کو دکھائی گئی کہ کس طرح انڈیا کی ساڑھے سات لاکھ فوج نہتے کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ ڈھاتی ہے۔ پہلٹ گن سے ہزاروں لوگ اپنی بینائی کھو بیٹھے ہیں جس میں بچے بھی شامل ہیں عورتوں کا گینگ ریپ اور قتل عام ہو رہا ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں اجتماعی قبریں بھی دریافت کی ہیں۔ یونائیٹڈ نیشن ہیومن رائٹس کی طرف سے پہلی بار کشمیر میں ہیومن رائٹس کی خلاف ورزیوں پر ایک مفصل رپورٹ شائع ہوئی اس کی کاپیاں بھی ڈینش ممبران پارلیمنٹ کو تقسیم کی گئیں۔تاکہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو اجاگر کیا جا سکے۔ڈینش ممبران پارلیمنٹ نے کشمیر میں جاری حق خودارادیت کی اہمیت اجاگر کی۔اس مسئلے کو ڈینش پارلیمنٹ کی ہیومن رائٹس کمیٹی میں پیش کیا جائے گا تاکہ یورپ میں ہیومن رائٹس کمیشن اس رپورٹ کو سامنے رکھ کر ہندوستان پر دباو ڈال سکے۔یاد رہے ہر سال 5 فروری کو دنیا بھر میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا دن منایا جاتا ہے تاکہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے مسائل دنیا کے سامنے رکھ سکیں اس کانفرنس سے ڈینش ممبران پارلیمنٹ، سفیر پاکستان سید ذوالفقار حیدر گردیزی اور پاکستانی کونسلرز نے بھی اس کانفرنس کی اہمیت کو اجاگر کیا ،عباس رضوی ملک سکندر لبنی الہی اعجاز شاہ عدیل احمد عاسی میاں منیر احمد اور دیگر نے خطاب کیا۔