مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
لوٹن:برطانیہ کے شہر لوٹن کی میئر کونسلر محترمہ نسیم ایوب چوھدری نے نوجوان رضاکار شاھد حسین سید کو کمیونٹی کے لیے بے لوث خدمات سر انجام دینے پر گذشتہ روز شیلڈ پیش کی۔ اس موقع پر رکن آزاد کشمیر اسمبلی پیر سید علی رضا بخاری، آزاد کشمیر سے برطانیہ کے دورے پر آئے ہوئے قانوندان حبیب الرحمن آفاقی ایڈووکیٹ، الحاج نذیر احمد قریشی، پروفیسر مسعود اختر ہزاروی، کونسلر ریاض بٹ اور سید حسین شھید سرورایڈوکیت بھی موجود تھے۔اس موقع پر بعض شخصیات کا کہنا تھا کہ اس شیلڈ کو پیش کرنے کا مقصد اس نوجوان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ دیگر نوجوانوں کو بھی سماجی خدمات کی ترغیب دلانا ہے۔شاہد حسین سید نے میئرآف لوٹن اور دیگر شخصیات سے اظہارتشکر کیا اور کہاکہ انھوں نے سماجی کاموں کو اپنے بزرگوں سے سیکھا ہے۔ یادرہے کہ شاھد حسین سید جو ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت سید حسین شھید سرورایڈوکیٹ کے فرزند ہیں، سماجی کاموں بشمول رضاکارانہ خدمات اور خصوصاً مسجد میں دینی تقریبات جیسے مواقع پر ان کارہائے خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔