مقبول خبریں
محمدسلیم اشرف بٹ کی رہائشگاہ پر سیرت النبی ؐ بارے ایمان افروز محفل کا انعقاد
کرالے میں اوورسیزپاکستانیوں کی میٹنگ،مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت
دعوت اسلامی برمنگھم کے زیر اہتمام خراب موسم کے باوجودجشن عید میلاد النبیؐ کا جلوس
برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان میں زبردست پذیرائی، وزیر اعظم اور صدر مملکت سے ملاقاتیں
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
سردار عتیق کی قیادت میں جدوجہد آزادی پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے:رہنما ایم سی
پارک ویو کمیونٹی سنٹر شہیر واٹر میں ہمنوا یو کے کے زیرِ اہتمام یوم آزادی پاکستان تقریب کا انعقاد
جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام
بلقیس بانو زندہ کیوں؟؟؟؟؟
پکچرگیلری
Advertisement
ہائی کمشنرنفیس زکریا سے تحریک حق خود ارادیت برطانیہ کی چیئرپرسن کونسلر یاسمین ڈار کی ملاقات
لندن (رپورٹ: عمران راجہ) لندن میں تعینات نئے پاکستانی ہائی کمشنرنفیس زکریا سے جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل برطانیہ کی چئیرپرسن کونسلر یاسمین ڈار کی ملاقات ، ملاقات لندن پاکستانی ہائی کمیشن میں ہوئی ، ملاقات میں چئیرپرسن تحریک حق خود ارادیت برطانیہ یاسمین ڈار نے نئے پاکستانی ہائی کمیشن نفیس زکریا کا خیر مقدم کیا اور ان کی تعیناتی کو پاکستانی و کشمیری کمیونٹی ، برطانیہ و پاکستان کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا ۔ یاسمین ڈار نے نفیس زکریا کو برطانیہ بھر میں ہونے والے کام ، مسئلہ کشمیر کے حوالے سے تحریک حق خود اردایت انٹر نیشنل کی ٹیم کی جانب سے ہر شہر میں کی جانے والی سرگرمیوں ، لندن ، بریڈ فورڈ ، مانچسٹر ، برمنگھم اور دیگر شہروں میں ہونے والے آمدہ سرگرمیوں سمیت کشمیر کے کلچر ہو فروغ دینے کے لیے کلچرل سرگرمیوں کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔ کونسلر یاسمین دار نے بتایا کہ 5فروری کے لندن مظاہرے میں برطانیہ بھر میں تحریک کی ٹیم متحرک ہے اور بلخصوص خواتین اور نوجوان اس کے لیے متحرک ہیں ۔ زیادہ سے زیادہ افراد کی شرکت کو یقینی بنایا جائے گا ۔ 26جنوری کو بھارتی یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منائیں گے اور اس موقع پر بھی بھارتی قونصلیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ۔ کونسلر یاسمین ڈار نے بتایا کہ تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین برطانیہ میں میٹنگز کے بعد پاکستان کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے آزاد کشمیر کے صدر و وزیر اعظم سے ملاقات کے علاوہ پاکستان کے لیڈران سے بھی ملاقات کر رہے ہیں تا کہ مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیوں کو مؤثر اور کامیاب بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں تحریک آزادی کے لیے مفید بنایا جائے ۔ برطانوی پارلیمنٹ میں آل پارٹیز پارلیمنٹری گروپ بھی متحرک ہے اور اس کی چئیرپرسن ایم پی ڈیبی ابراہم وزیر خارجہ پاکستان کے دورے کے موقع پر ہونے والے سرگرمیوں میں شریک ہوں گی اور اپنے گروپ کی کارکردگی سے آگاہ کریں گی ۔ اس سلسلہ میں ہماری ٹیم کی ایم پی ڈیبی ابراہم سے ملاقات اور انہیں دعوت دے دی گئی ہے ۔ اس موقع پر نئے ہائی کمشنر نفیس زکریا نے تحریک حق خود ارادیت کی ٹیم کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں مقیم تارکین وطن کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ مسئلہ کشمیر کے لیے پاکستانیوں اور کشمیریوں کو متحرک کردار ادا کرنا ہو گا ۔ تارکین وطن جس طرح متحرک اور اپنا کردار ادا کر رہے ہیں یہ قابل تحسین ہے ۔