برطانیہ کے ابھرتے ہوئے گلوکار عثمان فاروقی کے گانے جلوہ نے دنیا بھر میں دھوم مچا دی
اولڈہم:برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی کے نوجوان دوسرے شعبہ جات کے ساتھ میوزک انڈسٹری کے میدان میں بھی اپنا منفرد مقام بنا رہے ہیں۔نوجوان عثمان فاروقی نے اپنی ذاتی لگن و محنت سے گلوکاری میں جوہر دکھائے ۔ان کا مشہور گانا جلوہ میوزک سے محبت کرنے والوں کے دلوں میں گھر کر گیا۔ اس حوالے سے مقامی ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کا انعقاد ہوا جسمیں مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال نے خصوصی شرکت کی اور نوجوانوں کی برطانوی معاشرے میں کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر مئیر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان محنت سے اپنا مقام پیدا کر رہے ہیں اسکی زندہ مثال عثمان فاروقی کی ہے کہ چند ماہ میں ہی اس نوجوان نے میوزک کے میدان میں قدم رکھ کر عالمی سطح پر اپنا لوہا منوایا ہے یہ دوسرے نوجوانوں کے لیے مشعل راہ ہیں میں انہیں دلی مباخدرکباد پیش کرتا ہوں۔ شوبز کی دنیا سے تعلق رکھنے والے نامور پروموٹر اور پیشکار مارکس نثار کا کہنا تھا کہ انکے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اولڈہم میں موجود ہیں یہاں پر پچھلے چند برسوں میں بے شمار ترقیاتی کام ہوئے ہیں ۔ان کا مذید کہنا تھا کہ مئیر جاوید اقبال سحر انگیز شخصیت کے مالک ہیں ۔ عثمان فاروقی کے سنگل گانے جلوہ بارے ان کا کہنا تھا اس گانے نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا ہے ۔ نوجوان گلوکار عثما ن فاروقی کا کہنا تھا کہ ان کے گائے ہوئے گیت جلوہ سے عالمی سطح پر پذیرائی ہوئی ہے اور وہ مستقبل میں بھی آگے سے سخت محنت کر کے مذید اچھے گانے بھی میوزک انڈسٹری میں لائیں گے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر