مقبول خبریں
ایسٹرن پویلین ہال اولڈہم میں آزادکشمیر میں قائم اسلام ویلفیئر ٹرسٹ کے سالانہ چیرٹی ڈنر کا انعقاد
مسئلہ کشمیر بارےیورپی پارلیمنٹ انتخابات پر برطانیہ و یورپ میں بھرپور لابی مہم چلائینگے،راجہ نجابت
مسئلہ کشمیر کو پر امن طریقے سے حل کیا جائے: برطانوی و یورپی ارکان پارلیمنٹ کا مطالبہ
برطانیہ میں آباد تارکین وطن کی مسئلہ کشمیر پر کاوشیں قابل تحسین ہیں:چوہدری محمد سرور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
کشمیریوں کو ان کا حق دیئے بغیر خطے میں پائیدار امن کا حصول ممکن نہیں: راجہ نجابت حسین
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
برطانیہ میں مقیم کشمیری و پاکستانی 16مارچ کو بھارت کے خلاف مظاہرہ کریں گے: راجہ نجابت حسین
سرچ آپریشن
پکچرگیلری
Advertisement
ہمارا والدین کے ساتھ سلوک دوسروں کے لئے مشعل راہ ہونا چاہئے: پیر ابو احمد مقصود مدنی
مانچسٹر:ہمیں ایک اچھا انسان بن کر معاشرے میں زندہ رہنا چاہئے اپنی زندگی کو حضرت محمدؐ کے کردار،اخلاق اور حسن سلوک کے مطابق زندگی بسر کرنی چاہئے،آپ ایک سیاستدان،عالم دین اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں اپنا ایک نام و مقام رکھتے ہیں لیکن آپ کا ظاہری کرداربالکل مختلف ہے اور انسانیت کے ساتھ آپ کا سلوک برا ہے تو تو ان سب چیزوں کا کیا فائدہ؟ان حقیقت بھری باتوں کو انتہائی صاف گوئی کے ساتھ ادارہ نورالسلام فیصل آباد کے بانی پیر ابو احمد محمد مقصود مدنی نے دوست احباب اور مریدین کے ساتھ ایک نجی نشست کے موقع پر انسانیت کا درس دیتے ہوئے کیا،ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پیارے آقاؐنے فرمایا کہ تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنی بیوی سے اچھا سلوک کرے اور میں آپ سے بہتر ہوں کیونکہ اپنی بیویوں کے ساتھ میرا سلوک مثالی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا اپنے بچوں،بیوی اور خصوصاً والدین کے ساتھ سلوک بھی دوسروں کے لئے مشعل راہ ہونا چاہئے۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر