مقبول خبریں
اولڈہم ہوپ ووڈ ہاؤس ہیلتھ سنٹر میں خواتین کو آگاہی دینے کیلئے لیڈی ہیلتھ ڈے کا اہتمام
بھارتی لابی نے کشمیر کانفرنس کوانے کے لئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے: شاہ محمود قریشی
تحریک کشمیر ڈنمارک کے زیر اہتمام کوپن ہیگن میں اظہار یکجہتی کشمیر کانفرنس کا انعقاد
تین طلاقوں پر سزا، اسلامی نظریاتی کونسل کا وسیع پیمانے پر مشاوت کا فیصلہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
میئرآف لوٹن (برطانیہ) نے شاہد حسین سید کو کمیونٹی سروسز پر شیلڈ پیش کی
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
راجہ نجا بت حسین کی صدر آزاد کشمیر سردار مسعود اور وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر سے ملاقات
کشمیر‘ جہاں خواب بھی آنسو کی طرح ہیں!!!!!
پکچرگیلری
Advertisement
مئیر کونسلر جاوید اقبال نےرضاکارانہ خدمات پرتنظیم وائی فائی کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ سے نوازا
اولڈہم:برطانیہ نارتھ ویسٹ ریجن میں ہیلتھ کے مختلف شعبہ جات میں رضاکارانہ خدمات سر انجام دینے والی تنظیم وائی فائی کو صحت مند معاشرے اور تفریح سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال نے اپنے چیمبر بلا کر تعریفی سرٹیفکیٹ اور شیلڈ بھی پیش کی۔ وائی فائی تنظیم کی نمائندہ اینا کینیڈی ،سٹیف گل ،جولی۔کونسلر یاسمین طور اور آفرین کے علاوہ دیگر خواتین بھی موجود تھیں،اس موقع پر وائی فائی نارتھ ویسٹ کی نمائندہ اینا کینیڈی کس کہنا تھا کہ ہم شعبہء صحت میں مختلف ورکشاپس کا انعقاد کرتے ہیں اور اولڈہم میں کوکنگ اور جسمانی ورزش کی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا ہے جس سے خواتین مستفید ہوتی ہیں ہمارے پاس ایک اچھی ٹیم ہے کئ خواتین ایسی بھی ہیں جو پہلی دفعہ گھر سے نکل کر حصہ لینے آتی ہیں ۔سٹیف گل کا کہنا تھا کہ ورکشاپ کے ذریعے ہم خواتین کی تربیت کرتے ہیں ۔مئیر اولڈہم کونسلر جاوید اقبال وائ فائی تنظیم جو کام خواتین کے لیے وہ دوسروں کے لیے قابل تلقید ہے ان کا مذید کہنا تھا کہ خواتین کو گھر سے باہر نکلنا چاہیے اور صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینا چاہیے۔ مجھے خوشی ہے کہ وائ فائی تنظیم خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بہت اچھا کام کر رہی ہے ۔ خواتین کی جسمانی ورزش کلاس کی ہیڈ آفرین کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے اندر شعور آنا چاہیے اور صحت مند سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینا چاہیے۔کونسلر یاسمین طور کا کہنا تھا کہ اعزاز کی بات ہے کہ میں یہاں آئ خواتین کم معاشرے میں اپنا مقام بنا رہی ہیں ان کا کہنا تھا کہ اگر خواتین جسمانی اور ذہنی طور پر ہشاش بشاش ہوں گی تو اس سے صحت مند معاشرہ تشکیل پائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مئیر اولڈہم کا دلی شکریہ کہ انہوں نے خواتین کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا۔ اس موقع پر جولی اور دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔خصوصی رپورٹ:فیاض بشیر