مقبول خبریں
روٹری کلب کے راہنما ڈاکٹر سہیل قریشی کے اعزاز میں سماجی کمیونٹی شخصیت چوہدری محمود کا استقبالیہ
پاکستان سے آئے وکلا کے اعزاز میں ورلڈ وائیڈ سالیسٹرز کے ڈائیریکٹر محمد اشفاق کا استقبالیہ
جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت جولائی میں برطانیہ و یورپ میں کانفرنسز،سیمینارز منعقد کریگی
قومی متروکہ وقف املاک بورڈ کا سربراہ پاکستانی ہندو شہری کو لگایا جائے:پاکستان ہندوکونسل کا مطالبہ
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی فائرنگ سے شہری شہید، حریت رہنماؤں کی شدید مذمت
مظلوم کشمیری بھائیوں کیلئے پہلے کی طرح آواز بلند کرتے رہیں گے:مئیر کونسلر طاہر محمود ملک
آکاس انٹرنیشنل کی جانب سے پیرس فرانس میں پہلے یورپین فیملی فنگشن کا انعقاد
سابق صدر پی ٹی آئی یارکشائر اینڈ ہمبر ریجن طاہر ایوب خواجہ کا اپنی رہائش گاہ پر محفل کا انعقاد
بے نظیر بھٹو: چراغ بجھ گیا لیکن روشنی زندہ ہے
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستان میں کوئی دہشت گرد نہیں،ہر بھارتی مہمان کا خیر مقدم کرینگے:صوبائی وزیر اطلاعات
لاہور:پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کا شمار قد آور شخصیات میں ہوتا ہے۔ انکے دورہ پاک بھارت تعلقات میں بہتری کے لئے معاون ثابت ہو گا۔ صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار بھارت کی معروف فنکارہ شبانہ اعظمی اور انکے شوہر مشہور مصنف، شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کے ساتھ ایک مقامی ھوٹل میں ملاقات کے دوران کیا. فیاض الحسن چوہان نے معروف شخصیات کو لاھور آمد پر خوش آمدید کہا اور انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے. شبانہ اعظمی اور جاوید اختر سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپکا آنا ہمارے لئے باعث مسرت و افتخار ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان میں کوئی دہشت گرد نہیں کیونکہ یہ امن پسندوں کا ملک ہے. دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے فرنٹ لائن پر آکر کام کیا ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کے فنکاروں کے درمیان روابط بڑھانے پر زور دیا.فنکاروں کی آمد سے تعلقات میں بھی بہتری آئے گی.بھارتی اداکارہ شبانہ اعظمی اور شاعر و مصنف جاوید اختر فیاض الحسن چوہان کی گرمجوشی اور خیر مقدمی جذبات سے بے حد متاثر ہوئے. انہوں نے پاکستانی عوام کے استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہمیں جو محبت اور عزت ملی اس کو ہم کبھی بھلا نہیں پائیں گے۔ واضح رہے کے معروف بھارتی فنکار جوڑا فیض فیسٹیول میں شرکت کے لئے پاکستان کے دورے پر ہے۔