مقبول خبریں
پاکستان کے نظریاتی استحکام کیلئے مسلم لیگ کو منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:فدا حسین کیانی
گوادر چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر گوادر رئیل اسٹیٹ کیلئے اثاثہ ثابت ہونگے: ذیشان چوہدری
کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں ،یہ انکا پیدائشی حق ہے:چوہدری جاوید ،چوہدری یعقوب
نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، شق 203 سینیٹ سے بھی منظور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
ڈاکٹر سجاد کریم کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جارحیا پہنچنے پرپرتپاک استقبال
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
امریکا کی معروف اداکارہ الزبتھ کمپ کا انتقال، ہالی ووڈ سوگ میں ڈوب گیا
لاس اینجلس: امریکا کی معروف اداکارہ الزبتھ کمپ کا 65 سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ ان کے اچانک انتقال پر ان کے ساتھی اداکاروں اور دوستوں نے ان کے اہلخانہ سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ الزبتھ کمپ نے 1973ء میں ٹیلی وژن سیریز لو آف لائف کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا اور پھر کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ انہوں نے اپنی اداکاری سے بے پناہ شہرت حاصل کی۔ الزبتھ کمپ کی پہلی ہالی ووڈ فلم ہی نوز یو آر الون تھی۔ 1980ء میں ریلیز ہونے والی اس فلم میں ٹام ہینکس ان کے مدمقابل تھے۔الزبتھ کمپ کافی عرصے سے تدریس کے شعبے سے وابستہ ہو چکی تھیں اور نوجوانوں کو ایکٹنگ سکھانے کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں۔ ہالی ووڈ کے معروف ایکٹر بریڈلی کوپر، ہیو جیک مین اور گلوکارہ لیڈی گاگا کا شمار ان کے شاگردوں میں ہوتا ہے۔ معروف اداکار ہیو جیک مین نے الزبتھ کمپ کے انتقال پر انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے فخر ہے کہ میں نے اپنی زندگی کے حسین پل آنجہانی کمپ کے ساتھ گزارے۔ لیڈٰی گاگا نے کہا کہ الزبتھ کمپ نے مجھے دوبارہ سے خواب دیکھنے اور اس کی طاقت سے روشناس کروایا۔