مقبول خبریں
پاکستان کے نظریاتی استحکام کیلئے مسلم لیگ کو منظم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے:فدا حسین کیانی
گوادر چیمبر آف کامرس کے نومنتخب صدر گوادر رئیل اسٹیٹ کیلئے اثاثہ ثابت ہونگے: ذیشان چوہدری
کشمیری آزادی کی جنگ لڑ رہےہیں ،یہ انکا پیدائشی حق ہے:چوہدری جاوید ،چوہدری یعقوب
نواز شریف کے دوبارہ پارٹی صدر بننے کی راہ ہموار، شق 203 سینیٹ سے بھی منظور
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی فائرنگ، مزید 2 نوجوان شہید
کونسلر وحید اکبر کا آزاد کشمیر کے جسٹس شیراز کیانی کے ا عزاز میں عشائیے کا اہتمام
برطانیہ کے ساحلی شہر سائوتھ ہیمپٹن میں ملی نغموں کی گونج، ڈپٹی میئر کی خصوصی شرکت
ڈاکٹر سجاد کریم کی قیادت میں یورپی پارلیمنٹ کے وفد کا جارحیا پہنچنے پرپرتپاک استقبال
کرپٹ خان
پکچرگیلری
Advertisement
ہالی ووڈ اداکارہ ایما سٹون سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئیں
لاس اینجلس: ہالی ووڈ فلم لا لا لینڈ میں شاندار اداکاری کی بدولت آسکر ایوارڈ جیتنے والے ایما سٹون رواں سال سب سے زیادہ کمائی کرنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق انہوں نے رواں سال 26 ملین ڈالرز کی کمائی کی۔ اس فہرست میں جینفر اینسٹن 25 ملین ڈالرز کی کمائی کے ساتھ دوسرے جبکہ گزشتہ دو سالوں سے ٹاپ پوزیشن پر براجمان جینفر لارنس 24 ملین ڈالرز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فوربز میگزین کی جانب سے جاری یہ فہرست جون 2016ء سے جون 2017ء کے درمیانی عرصے کی جاری کی گئی۔ اس فہرست میں کوئی بھارتی اداکارہ اپنی جگہ نہیں بنا سکی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ سال دیپکا پڈکون واحد بھارتی اداکارہ تھیں جو 6 کروڑ سے زیادہ کمائی کر کے اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہی تھیں۔ اس بار جن اداکاراؤں نے ٹاپ ٹین میں جگہ بنائی ہیں، ان اوسطاً کمائی 7 کروڑ سے زائد ہے۔