مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
نٹ کھٹ بھارتی اداکارہ انوشکا شرما 26سال کی ہوگئیں
ممبئی...بالی ووڈ کی نٹ کھٹ اداکارہ وپروڈیوسر انوشکا شرما نے گزشتہ روز اپنی26ویں سالگرہ منائی ۔یکم مئی1988ء کوبھارتی ریاست اُتر پردیش کے شہر ایودھیا میں پیدا ہونے والی انوشکا شرما نے اپنے شوبز کیرئیر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تاہم بالی ووڈ فلم نگری میں انکی آمد2008میں ادیتیہ چوپڑا کی فلم’’رب نے بنادی جوڑی‘‘ سے ہوئی جس میں انکے مد مقابل بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا ۔اس فلم کے بعد انوشکا نے یش راج بینر کی ہی دوسری فلم’’ بدمعاش کمپنی ‘‘میں کام کیا۔ یہ دونوں فلمیں باکس آفس پر خاطر خواہ کامیابی تو حاصل نہ کرپائیں تاہم ناقدین کی جانب سے انوشکا کی اداکاری کو اچھے لفظوں میں سراہاگیا۔فلمی دنیا میں انوشکا کی پہلی کامیاب فلم ’’بینڈ باجا بارات ‘‘ثابت ہوئی جس میں انکے مد مقابل نئے ہیرو رنویر سنگھ جلوہ گر ہوئے جسکے بعد انہوں نے پٹیالہ ہاؤس،لیڈیز ورسز رکی بہل،جب تک ہے جاں اورمترو کی بجلی کا منڈولاجیسی مختلف موضوعات پرمبنی فلموں میں کام کیا اور کئی ایوارڈز اپنے نام کئے ۔انوشکا کی آنے والی فلموں میں بحیثیت اداکارہ و پروڈیوسر این ایچ 10، رنبیر کپور کے ساتھ بامبے ویلوٹ اور عامر خان کے ساتھ پی کے شامل ہیں جو متوقع طور پر رواں سال ہی سینما گھروں کی زینت بنیں گی۔انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے ورسٹائل آل رائونڈر ویرات کوہلی کے درمیان ان دنوں زبردست معاشقہ چل رہا ہے ۔کہا جارہا ہے کہ سالگرہ منانے کیلئے ویرات کوہلی خصوصی طور پر راجستھان آئے جہاں انوشکا اپنی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔