مقبول خبریں
برادری ازم پر یقین رکھتے ہیں اور نہ علاقائی تعصب پر اہلیت کی بنیاد پر ڈاکٹر شاہد کی حمائت کر رہے ہیں
اسلام میں جسطرح خدمت انسانی کی حوصلہ افزائی کی گئی اسکی مثال نہیں ملتی: الصف چیریٹی کی امدادی تقریب
لالچی اور خودغرض ٹور آپریٹرز ں نے اللہ کے مہمانوں سے لوٹ کھسوٹ کا بازار گرم کر رکھا ہے
احتجاج کرنیوالے وزیر اعظم ہائوس آ کر مذاکرات کریں، نواز شریف
کشمیریوں نے بھارت کو بتا دیا وہ جدو جہد آزادی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،علی گیلانی
شیراز خان کی برطانیہ واپسی پر چیئرمین سلطان باہو پیر نیازالحسن سروری قادری کی والدہ کی وفات پر تعزیت
کشمیری اس امر پر متفق ہیں کہ ووٹ انہی کو دیا جائے گا جوحق خود ارادیت کی حمائت کرتے ہیں:کونسلر محبوب بھٹی
برطانیہ میں مقیم کمیونٹی پاکستان سے بے پناہ محبت کرتی ہے، . لارڈ میئر بریڈفورڈکا چھچھ ایسوسی ایشن تقریب سے خطاب
حکومت پنجاب کا اوورسیز کمشنر آفس
پکچرگیلری
Advertisement
پاکستانی فنکاروں کی گائیکی نے مجھے بہت متاثرکیا،سوناکشی
ممبئی...بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہانے کہا ہے کہ پاکستانی فنکاروں کی گائیکی نے مجھے بہت متاثرکیا ہے ، راحت فتح علی خان، عاطف اسلم، غلام علی خان اور میڈم نورجہاں کوبہت شوق سے سنتی ہوں۔ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے سوناکشی کا کہنا تھا کہ تیرے مست مست دونین جب شوٹ ہورہا تھا میں نے اس وقت ہی ڈائریکٹر کو کہا تھا کہ یہ گانابہت مقبول ہوگااورپھرایسا ہی ہوا۔ ان کاکہناتھاکہ میں جلدپاکستان آئوں گی اورخاص طور پر لاہور اورکراچی کی گلیاں اورساحل سمندردیکھوں گی۔ اکثر میرے بابامجھے پاکستان کے بارے میں بتاتے ہیں توسن کر اچھالگتا ہے ۔ اس موقع پرگلوکارراحت فتح علی خان نے سوناکشی کا شکریہ اداکرتے ہوئے انہیں پاکستان آنے کی دعوت دی جسے سوناکشی سنہا نے قبول کرلیا ۔ واضح رہے کہ سوناکشی سنہا فلم ہالی ڈے میں اکشے کمار کے ساتھ کام کر رہی ہیں جو 6جون کو ریلیز ہوگی ۔ اسکے علاوہ وہ دو فلموں ایکشن جیکسن اور تیور کی شوٹنگ بھی کرارہی ہیں۔